بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع ودیشہ سے تعلق رکھنے والی ثنا علی کا اسرو کے ستیش دھون اسپیس سینٹر میں ٹیکنیکل اسسٹنٹ کے طور پر انتخاب ہوا ہے۔ ثنا علی کی اس کامیابی سے مقامی لوگوں میں خوشی ہے اور لوگ ثنا سے مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔ ودیشہ شہر کے نخاس محلہ میں رہنے والے ساجد علی کی بیٹی ثنا علی کا انتخاب انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن اسرو کے ستیش دھون اسپیس سینٹر میں ٹیکنیکل اسسٹنٹ کے عہدے پر ہوا ہے۔ بچپن سے ہی تعلیم کے میدان میں نمایاں مقام رکھنے والی ثنا علی ایس اے ٹی آئی کالج سے تعلیم حاصل کی اور اسی کالج سے ایم ٹیک کی ڈگری حاصل کی۔ ثنا علی کا تعلق متوسط گھرانے سے ہے، جس کے سبب انہیں اپنے تعلیمی سفر کے دوران کافی جدوجہد کرنی پڑی۔ انہوں نے والدین کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی بیٹیوں کو خوب پڑھائیں، ان کے خوابوں کو شرمندۂ تعبیر کرنے میں ان کی مدد کریں تاکہ وہ دنیا میں ملک اور والدین کا نام روشن کرسکیں۔
Sana Ali Select in ISRO مدھیہ پردیش کی ثنا علی کا اسرو میں ٹیکنیکل اسسٹنٹ کے طور پر انتخاب
ضلع ودیشہ کی ثنا علی نے اسرو کے ستیش دھون اسپیس سینٹر میں ٹیکنیکل اسسٹنٹ کے طور پر منتخب ہوکر لڑکیوں کے لیے ایک مثال قائم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لڑکیوں کو بھی اس میدان میں آگے آنا چاہیے۔ Sana Ali selected as Technical Assistant in ISRO
مزید پڑھیں:۔First Muslim Girl Fighter Pilot ثانیہ مرزا ملک کی پہلی مسلم خاتون فائٹر پائلٹ منتخب
واضح رہے کہ ثنا علی کے والد ساجد علی ایس اے ٹی ای کالج میں ڈرائیور تھے، بعد میں وہ لیب اسسٹنٹ کی پوسٹ پر رہے۔ انہوں نے قرض لیکر بیٹی کو پڑھایا۔ کبھی کبھی ایسا وقت بھی آیا کہ ثنا کی والدہ کو اپنی بیٹی کی پڑھائی کے لیے اپنے زیورات گروی رکھنے پڑے اور پیسوں کی تنگی کو بیٹی کی پڑھائی کے آڑے نہیں آنے دیا۔ والدین کی مضبوط قوت ارادی اور عزم نے ثنا علی کو کامیابی کی راہ پر گامزن کیا اور آج ان کا انتخاب انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) کے ستیش دھون اسپیس سینٹر میں ٹیکنیکل اسسٹنٹ کے طور پر ہوا ہے۔ مدھیہ پردیش کی ثنا علی کا اسرو میں سلیکشن ہونے سے ایک جانب جہاں ریاست کا نام روشن ہوا ہے تو وہیں مسلم سماج بھی فخر محسوس کر رہا ہے۔ ثنا علی کی کامیابی سے مسلم طبقے کی بیٹیوں میں کچھ کرنے کا حوصلہ بھی بڑھ رہا ہے۔