لکھنؤ:سماج وادی پارٹی (ایس پی) صدر اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی حکومت میں کسانوں کی صرف دھوکہ مل رہا ہے۔ یادو نے بدھ کو جاری بیان میں کہا کہ بے موسم بارش اور ژالہ باری سے ریاست میں کسانوں کو گیہوں، سرسوں، چنا سمیت دیگر فصلوں کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔ گیہوں کی پیداوار کم ہونے کے ساتھ کوالٹی بھی متاثر ہوئی ہے۔ جس سے گیہوں خرید میں مشکل آرہی ہے۔ حکومت نے ابھی تک بدلے حالات میں گیہوں خرید کو لے کر کوئی ہدایت جاری نہیں کی ہے۔ کسان پریشان ہیں۔ ایک طرف موسم کی وجہ نقصان دوسری طرف حکومت کی اندیکھی سے کسان در۔در بھٹکنے کو مجبور ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بارش، ژالہ بار اور فصل تباہ ہونے کا صدمہ کسان برداشت نہیں کرپارہے ہیں۔ صرف بندیل کھنڈ اضلاع میں نصف درج سے زیادہ کسان خود کشی کرچکے ہیں۔ بی جے پی حکومت کسانوں کی مدد کے بجائے دستاویزی خانہ پری اور ہوائی اعلانات کر کے جھوٹے دلاسہ دے رہی ہے۔ یادو نے کہا کہ بی جے پی حکموت ہر قدم پر کسانوں کو دھوکہ دے رہی ہے۔ حکومت نے پہلے تو گنا قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا۔ پھر گنا کسانوں کی پوری ادائیگی نہیں کرائی۔ آج بھی گنا کسانوں کا ہزارو ں کروڑ روپیہ چینی ملوں پر بقایہ ہے۔حکومت کی نظر اندازی سے گنا کسان بحرانی کا شکار ہیں۔ آلو کسان بھی برباد ہوگیا۔ آلو کسانوں کو ان کی فصل کی صحیح قیمت نہیں ملی۔ اب گیہوں کسان بھٹکنے کو مجبور ہیں۔ بی جے پی حکومت کی غلط پالیسیوں سے کسان قرض میں ڈوبتا جارہا ہے۔