اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

سماجوادی پارٹی کے وفد کی مولانا کلیم صدیقی کے فرزند سے ملاقات - समाजवादी पार्टी

اترپردیش میں ضلع مظفرنگر کے گاؤں پھلت میں سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھیلیش یادو کی ہدایت پر پارٹی کے ایک وفد نے مولانا کلیم صدیقی کے فرزند احمد سے ملاقات کی۔

samajwadi party delegation met with maulana kaleem siddiqui family in muzaffarnagar
سماجوادی پارٹی کے وفد نے مولانا کلیم صدیقی کے اہل خانہ سے ملاقات کی

By

Published : Sep 26, 2021, 10:50 PM IST

سماجوادی پارٹی کے وفد نے مولانا کلیم صدیقی کے فرزند سے ملاقات کی اور انہیں یہ یقین دہانی کرائی کی اس مشکل گھڑی میں پارٹی ان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے۔ سماجوادی پارٹی قانون کے دائرے میں رہ کر آپ کی ہرممکن مدد کرے گی۔

دیکھیں ویڈیو


مظفرنگر سماجوادی پارٹی کے ضلعی صدر پرمود تیاگی، مہانگر صدر علیم صدیقی اور دیگر پارٹی رہنماؤں نے اس موقع پر کہا کہ مولانا کلیم صدیقی کی گرفتاری میں اے ٹی ایس نے جلد بازی سے کام لیا ہے جبکہ ہمیں امید ہے کہ مولانا بہت جلد باعزت بری ہوں گے۔ وفد نے مولانا کے فرزند کو اس نازک گھڑی میں صبر سے کام لینے کا مشورہ دیا۔

مزید پڑھیں:

مولانا کلیم صدیقی کے تین ساتھی گرفتار

ABOUT THE AUTHOR

...view details