اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Court Dismisses Bail Plea of Asif Mohammad Khan کانگریس کے سابق رکن اسمبلی آصف محمد خان کی ضمانت کی عرضی خارج - اوکھلا سے سابق رکن اسمبلی آصف محمد خان

اوکھلا سے سابق رکن اسمبلی آصف محمد خان کا ایک ویڈیو وائرل ہوا تھا۔ اس وائرل ویڈیو میں وہ ایک پولیس افسر کے لیے نازیبا الفاظ استعمال کرتے ہوئے دکھائی دئے تھے۔ اسی معاملے میں سابق ایم ایل اے کو گرفار کیا گیا تھا۔ Court Dismisses Bail Plea of Asif Mohammad Khan

کانگریس کے سابق رکن اسمبلی آصف محمد خان کی ضمانت کی عرضی خارج
کانگریس کے سابق رکن اسمبلی آصف محمد خان کی ضمانت کی عرضی خارج

By

Published : Nov 29, 2022, 9:22 PM IST

نئی دہلی: قومی دارالحکومت دہلی کی ساکیت عدالت نے کانگریس کے سابق ایم ایل اے آصف محمد خان کی ضمانت کی عرضی کو خارج کر دیا۔ بتا دیں کہ آصف محمد خان کو دہلی کے شاہین باغ علاقے میں ڈیوٹی پر موجود ایک پولیس افسر کے ساتھ بدسلوکی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ گرفتاری کے بعد آصف محمد خان کو دہلی پولیس نے ہفتہ کو ساکیت عدالت میں پیش کیاتھا۔ Court Dismisses Bail Plea of Asif Mohammad Khan

کیس کی سماعت کے بعد عدالت نے آصف خان کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا، پیر کو ساکیت کورٹ نے سماعت کے دوران فیصلہ محفوظ کرلیا تھا لیکن آج ساکیت کورٹ نے آصف خان کی ضمانت سے متعلق عرضی کو خارج کردیا ہے۔ پولیس نے آصف محمد خان کو ہفتہ کی صبح ہی شاہین باغ علاقے سے گرفتار کیا تھا۔ یاد رہے کہ اوکھلا سے سابق رکن اسمبلی آصف محمد خان کا ایک ویڈیو وائرل ہوا تھا۔ اس وائرل ویڈیو میں وہ ایک پولیس افسر کے لیے ناشائستہ زبان استعمال کرتے ہوئے دکھائی دیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: Former Congress MLA Asif Mohammad Khan سابق ایم ایل اے آصف محمد خان نے پولیس افسر کو دھکا دیا، نازیبا الفاظ کا استعمال کیا

ABOUT THE AUTHOR

...view details