نائب صدر ایم وینکیا نائیڈونےخواتین کی ترقی اور ان کی مکمل صلاحیت کے لیے ایک محفوظ اور سازگار ماحول بنانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذات ، مذہب ، علاقہ ، زبان اور جنس کی بنیاد پر تمام سماجی امتیازات کو مٹانے کی ضرورت ہے ۔ نائب صدر نے ہفتہ کے روز پارلیمنٹ ہاؤس میں عظیم شاعر سبرامنیم بھارتی کی 100 ویں برسی کے موقع پر منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی ثقافت نے ہمیشہ خواتین کو دیوی کی علامت کے طور پر عزت دی ہے۔ انہوں نے ذات ، مذہب ، علاقہ ، زبان اور جنس کی بنیاد پرتقسیم کرنے والی تمام رکاوٹوں اور امتیازی سلوک کو دور کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
یہ بھی پڑھیں:پارلیمانی کارروائی میں رخنہ ڈالنا پارلیمنٹ کی توہین: نائیڈو
مہا کوی (عظیم شاعر) بھارتی کے الفاظ میں ’بہترین وقت آگے ہے‘ کا حوالہ دیتے ہوئے نائیڈو نے نوجوانوں سے ملک کی تعمیر کے لیے خود کو وقف کرنے اور ایک ترقی یافتہ بھارت - غربت ، ناخواندگی ، بھوک اور امتیاز سے پاک بھارت بناے کے لئے کہا۔
انہوں نے کہا ’’مجھے یقین ہے کہ ہمارے نوجوان اپنی زبردست توانائی اور جوش کے ساتھ بھارت کی ترقی اور تیز رفتار ترقی کو طاقت دے سکتے ہیں‘‘۔ بہن نویدیتا کے ساتھ عظیم شاعر کی ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے نائیڈو نے کہا کہ اس ملاقات نے انہیں عورتوں کی آزادی اور انہیں بااختیار بنانے کے اور بھی مضبوط حامی میں بدل دیا ۔ تقریب میں وزیر مملکت برائے ثقافت اور پارلیمانی امور ارجن رام میگھوال بھی موجود تھے۔
یو این آئی