اردو

urdu

By

Published : Jan 12, 2022, 9:31 PM IST

ETV Bharat / bharat

S Somanath New ISRO Chief: انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن کے نئے چیف ایس سومناتھ

وکرم سارا بھائی اسپیس سینٹر VSSC کے ڈائریکٹر اور ISRO کے سائنسدان ایس سومناتھ S Somanath کو انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن کا نیا سربراہ بنایا گیا ہے۔ سومناتھ لانچ وہیکل سسٹم انجینئرنگ، اسٹرکچرل ڈیزائن اور پائروٹیکنکس کے ماہر ہیں۔

S Somanath New ISRO Chief: انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن کے نئے چیف ایس سومناتھ
S Somanath New ISRO Chief: انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن کے نئے چیف ایس سومناتھ

ترواننت پورم میں قائم وکرم سارا بھائی اسپیس سینٹر کے ڈائریکٹر ایس سومناتھ ملک کے بہترین راکٹ ٹکنالوجسٹ اور ایرو اسپیس انجینئر ہیں۔ Somanath New ISRO Chief

وکرم سارا بھائی اسپیس سینٹر سے پہلے ایس سومناتھ لیکوڈ پروپلشن سسٹم سینٹر LPSC، ترواننت پورم کے ڈائریکٹر بھی رہ چکے ہیں۔ سومناتھ لانچ وہیکل ڈیزائن کے ماہر ہیں۔ وہ لانچ وہیکل سسٹم انجینئرنگ، اسٹرکچرل ڈیزائن اور پائروٹیکنکس کے ماہر ہیں۔ New Chief Of ISRO

یہ بھی پڑھیں: Dr K Sivan On ISRO: 'اسرو 2022 میں متعدد مشن شروع کرنے جا رہا ہے'

گریجویشن کے بعد سال 1985 میں ایس سومناتھ نے وکرم سارا بھائی اسپیس سینٹر جوائن کیا۔ ابتدائی مرحلے میں انہوں نے پی ایس ایل وی پروجیکٹ پر کام کیا۔ اس کے بعد انہیں سال 2010 میں GSLV Mk-3 راکٹ کا پروجیکٹ ڈائریکٹر بنایا گیا۔ سال 2015 میں وہ LPSC کے چیف بنے۔ وہیں سال 2018 میں وہ VSSC کے ڈائریکٹر بنے۔ Somanath New ISRO Chief

ABOUT THE AUTHOR

...view details