اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Russia Ukraine War: 'روس تیسرے ایٹمی پلانٹ کی طرف بڑھ رہا ہے' - یوزنوکرینسک نیوکلیئر پاور پلانٹ کی خبر

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے امریکی قانون سازوں سے روس کے تیل اور گیس کے شعبے پر پابندیاں عائد کرنے اور کریڈٹ کارڈ کی سہولیات کو منسوخ کرنے کی اپیل کی ہے۔ Russia Ukraine Conflict

روس تیسرے ایٹمی پلانٹ کی طرف بڑھ رہا ہے
روس تیسرے ایٹمی پلانٹ کی طرف بڑھ رہا ہے

By

Published : Mar 6, 2022, 9:06 AM IST

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ہفتے کے روز امریکی قانون سازوں کے ساتھ بات چیت کے دوران دعویٰ کیا کہ روسی افواج نے یوکرین کے دو ایٹمی پلانٹس پر قبضہ کر لیا ہے اور وہ تیسرے کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ زیلنسکی نے کہا کہ یوزنوکرینسک نیوکلیئر پاور پلانٹ اس وقت خطرے میں ہے۔ یہ نیوکلیئر پاور پلانٹ 'میکولائیو' سے تقریباً 120 کلومیٹر شمال میں واقع ہے۔ Russia Moving Towards third Nuclear Plant Says Zelensky

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے ٹویٹ کے مطابق انہوں نے امریکی صدر جو بائیڈن سے مختلف امور پر بات کی۔ ٹویٹ میں کہا گیاکہ "سیکیورٹی کے مسائل، یوکرین کے لیے مالی امداد اور روس کے خلاف پابندیوں سے متعلق بات چیت ہوئی۔"

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے امریکی قانون سازوں سے روس کے تیل اور گیس کے شعبے پر پابندیاں عائد کرنے اور کریڈٹ کارڈ کی سہولیات کو منسوخ کرنے کی اپیل کی ہے۔ جنوبی کیرولینا میں ریپبلکن پارٹی کے رہنما لنڈسے گراہم نے ہفتے کے روز امریکی قانون سازوں کے ساتھ ایک نجی گفتگو کے دوران کہا کہ انہوں نے توانائی کے شعبے میں پابندیوں کی ضرورت پر زور دیا۔ گراہم نے ایک ویڈیو میں کہا کہ روسی معیشت کو نقصان پہنچانے والی کوئی بھی چیز یوکرین کے لوگوں کے لیے مددگار ثابت ہوگی اور روسی صدر ولادیمیر پوتن کے لیے جنگ کو مزید مشکل بنا دے گی۔

وہیں اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے ہفتے کے روز روسی صدر ولادیمیر پوتن سے ملاقات کی جو کئی گھنٹے تک جاری رہی۔ بینیٹ کے دفتر نے روسی صدارتی دفتر میں دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کی تصدیق کی۔ یہ ملاقات چند روز قبل دونوں رہنماؤں کے درمیان فون پر بات چیت کے بعد ہوئی۔

یوکرین پر روسی حملے کے خلاف ہفتے کے روز وسطی لندن میں سینکڑوں افراد جمع ہوئے اور انہوں نے جنگ بند کا مطالبہ کیا۔ یوکرین کا پرچم لہراتے ہوئے مظاہرین نے 'پوتن بند کرو، جنگ بند کرو' کے نعرے بھی لگائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details