روہت نے نامیبیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آخری گروپ میچ میں تیسرے اوور کی پہلی گیند پر چوکا لگایا اور تین ہزار رن مکمل کیے۔ اس میچ سے پہلےروہت نے 115 میچوں میں 2982 رن بنائے تھے۔ روہت سے پہلے ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی نے 94 میچوں میں 3227 اور نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل نے 107 میچوں میں 3115 رنز بنائے تھے۔
روہت شرما کے ٹی ٹوئنٹی میں 3000 رن مکمل - etv bharat news
ہندوستان کے سلامی بلے باز روہت شرما نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں 3000 رن مکمل کر لیے ہیں اور یہ کارنامہ انجام دینے والے وہ دنیا کے تیسرے بلے باز بن گئے ہیں۔
روہت شرما کے ٹی ٹوئنٹی میں 3000 رن مکمل