اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کابل: دھماکے میں دو افراد زخمی

بم دھماکہ اس وقت ہوا جب ایک ٹیکسی مغربی کابل کے ضلع کوٹہ سانگی سے گزر رہی تھی۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ ٹیکسی میں ایک خاتون سوار تھی اور دوسرا شخص وہاں سے گزر رہا تھا۔

Roadside bomb in Kabul capital wounds two people
Roadside bomb in Kabul capital wounds two people

By

Published : Nov 15, 2021, 5:50 PM IST

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پیر کے روز سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں دو افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

کابل: دھماکے میں دو افراد زخمی

پولیس نے بتایا کہ پیر کو افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ایک مصروف مقام پر سڑک کنارے نصب بم دھماکے سے دو افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

بم دھماکہ اس وقت ہوا جب ایک ٹیکسی مغربی کابل کے ضلع کوٹہ سانگی سے گزر رہی تھی۔

کابل پولیس کے طالبان ترجمان مبین نے کہا کہ دھماکے میں دو افراد زخمی ہوئے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ ٹیکسی میں ایک خاتون سوار تھی اور دوسرا شخص وہاں سے گزر رہا تھا۔

پیر کے دھماکے کی فوری طور پر کسی نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔

یہ دھماکہ مغربی کابل کے ایک اور ضلع میں ایک منی بس میں بم دھماکے کے دو دن بعد ہوا ہے، جہاں زیادہ تر شیعہ ہزارہ نسلی گروہ کی اکثریت ہے۔ اس دھماکے میں کم از کم ایک شخص ہلاک جبکہ پانچ دیگر افراد زخمی ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: کابل مسجد کے باہر دھماکہ، 12 شہری ہلاک، 32 زخمی

اسلامک اسٹیٹ گروپ نے اتوار کو ایک بیان میں کہا کہ یہ حملہ اس نے کیا ہے اور وہ شیعوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔

آئی ایس افغانستان میں تشدد کی کاروائی انجام دے رہا ہے، جس میں طالبان فائٹرز اور عام شہریوں، خاص طور پر ہزارہ برادری کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details