اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

تیز رفتاری کے ساتھ سڑکیں زیادہ محفوظ تعمیر ہورہی ہیں: نتن گڈکری

مرکزی وزیر برائے روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز نتن گڈکری نے کہا ہے کہ ملک میں سڑکوں کی تعمیر پہلے کے مقابلے میں کہیں زیادہ تیز رفتار اور جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ اور محفوظ و مضبوط بن رہی ہیں۔

Nitin Gadkari
Nitin Gadkari

By

Published : Sep 6, 2021, 7:45 PM IST

نتن گڈکری نے اپنی وزارت سے منسلک سینئر عہدیداروں کے ساتھ ہی، این ایچ اے آئی، این ایچ آئی ڈی سی ایل اور پی ڈبلیو ڈی کے عہدیداروں کی میٹنگ میں کہا کہ ملک میں عالمی سطح پر سڑکوں کا ڈھانچہ ایک اجتماعی مشن کے تحت تیار کیا جا رہا ہے اور اس میں تعمیر کی رفتار پہلے سے کہیں زیادہ تیز ہے۔ اس کے ساتھ ہی سڑکوں کی حفاظت اور اسے پائیدار بنانے پر زیادہ زور دیا جا رہا ہے ۔

بشکریہ ٹویٹر

انہوں نے کہا کہ سڑکوں کے ڈیزائن اور تعمیر کے لیے سکیورٹی کو زیادہ اہمیت دی جا رہی ہے۔ تعمیراتی کام بھی ماحول دوست ہو رہے ہیں اور صنعتوں کی سہولت پر خصوصی توجہ دی جا رہی اور سڑکوں کی تعمیر میں نئی ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ انہیں زیادہ محفوظ بنایا جا رہا ہے۔

بشکریہ ٹویٹر

مرکزی وزیر نتن گڈکری نے کہا کہ '11 ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری سے 31 کلو میٹر لمبی قومی شاہراہ کی تعمیر کی جارہی ہے جس سے پنجاب، ہریانہ اور راجستھان میں سڑکوں کا بنیادی ڈھانچہ مکمل طور پر تبدیل ہو جائے گا۔

بشکریہ ٹویٹر

انہوں نے کہا کہ راہداری پر 80 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے اور اگلے سال مارچ میں عام لوگوں کے لیے کُھلنے کی توقع ہے۔

یو این آئی رپورٹ

ABOUT THE AUTHOR

...view details