اردو

urdu

By

Published : Aug 16, 2021, 12:33 PM IST

ETV Bharat / bharat

نائجیریا: سڑک حادثے میں 21 لوگوں کی موت

نائجیریا کی شمالی ریاست جیگاوا میں ایک بس اور ٹرک ٹوٹے ہوئے کلورٹ پر گرگئی جس کے سبب کم از کم 21 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

road accident
road accident

پولیس کے ترجمان لوان شیسو نے بتایا کہ یہ حادثہ اتوار کو ریاست کے گوارم علاقے کے رادابی گاؤں کے قریب اس وقت پیش آیا جب دونوں گاڑیاں سیلاب کے پانی سے ڈھکے ہوئے ٹوٹے ہوئے کلورٹ پر گرگئیں۔ انہوں نے کہا کہ آج صبح 6 بجے ہمیں رادابی گاؤں سے فون آیا کہ گوارم۔ بسرکا روڈ پر ایک سڑک حادثہ پیش آیا ہے۔

مزید پڑھیں:۔گجرات: سڑک حادثے میں 8 مزدور ہلاک


انہوں نے کہا کہ وہاں کے ایک مقامی ڈاکٹر نے حادثے میں 21 مسافروں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے جو کہ واقعہ کے بعد موقع پر پہنچ گئے تھے۔ اس حادثے میں ایک مسافر بچ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس معاملے کی جانچ کررہی ہے۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details