اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

''جے ڈی یو دوہری پالیسی کی سیاست کرکے عوام کو بے وقوف بنا رہی ہے''

جے ڈی یو کے سینئر رہنما کی جانب سے وزیراعلی نیتیش کمار کے حوالے سے یہ بیان دیا گیا تھا کہ ان میں وزیراعظم بننے کی تمام صلاحیتیں موجود ہیں جس پر آر جے ڈی کے ریاستی ترجمان نے درعمل دیا ہے۔

rjd state spokesperson
rjd state spokesperson

By

Published : Sep 3, 2021, 2:14 PM IST

ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں آر جے ڈی کے ریاستی ترجمان اعجاز احمد نے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جے ڈی یو ہمیشہ سے دوہری سیاست کے لئے جانی جاتی ہے، ایک طرف قومی کونسل کے اجلاس کے دوران نتیش کمار وزیر اعظم بننے کی بات کرتے ہیں اور انہیں کے رہنماء باہر نکل کر میڈیا کے سامنے نتیش کمار کو وزیر اعظم کی امیدواری سے انہراف کرتے ہیں، یہ کیسی سیاست ہے؟

rjd state spokesperson

انہوں نے کہا کہ جے ڈی یو رہنماوں میں اگر ہمت ہے تو وہ نتیش کمار کو وزیر اعظم کی اہلیت کے ساتھ امیدواری کا بھی اعلان کریں، اس طرح ڈبل اسٹینڈ بنا کر بہار کی عوام کو بے وقوف نہیں بنایا جا سکتا۔

مزید پڑھیں:۔نتیش کمار میں وزیراعظم بننے کی تمام تر صلاحیتیں موجود: غلام رسول بلیاوی

اعجاز احمد نے کہا کہ آج ریاست میں بی جے پی جو مضبوط ہوئی ہے اس کی وجہ صرف نتیش کمار ہیں، انہوں نے کہا کہ لوہیا اور جے پرکاش نارائن کے تمام اصول و ضوابط کو بالائے طاق رکھ کر صرف اپنی کرسی بچانے کی سیاست کی، جب کہ ہمارے رہنما لالو جی نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی جس وجہ سے انہوں نے اپنی زندگی داؤں پر لگا دی مگر فرقہ پرست طاقتوں کے سامنے کبھی خود کو نہیں جھکایا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details