اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

اوریا،اترپردیش: انعامی بدمعاش گرفتار - urdu news

پولیس ترجمان نے بتایا کہ ایس پی اپرنا گوتم کی ہدایت پرضلع میں جرائم اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف چلائی جارہی خصوصی مہم کے ضمن میں اتوار کی رات اطلاع ملنے پر پولیس نے 25ہزارروپئے کے انعامی بدمعاش شیوم یادو عرف مامو کو گرین ویلی اسکول کے نزدیک سے گھیرا بندی کر کے گرفتار کرلیا۔

اوریا:انعامی بدمعاش گرفتار
اوریا:انعامی بدمعاش گرفتار

By

Published : Sep 20, 2021, 7:48 PM IST

اترپردیش کے ضلع اوریا میں پولیس نے دبیا پور علاقے میں مطلوب 25ہزار روپئے کے انعامی بدمعاش گینگسٹر کو گرفتار کر کے آج جیل بھیج دیا ہے۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ ایس پی اپرنا گوتم کی ہدایت پر ضلع میں جرائم اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف چلائی جارہی خصوصی مہم کے ضمن میں اتوار کی رات اطلاع ملنے پر پولیس نے 25ہزارروپئے کے انعامی بدمعاش شیوم یادو عرف مامو کو گرین ویلی اسکول کے نزدیک سے گھیرا بندی کر کے گرفتار کرلیا۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزم ککریا گاؤں کا رہنے والا ہے۔ اس کے قبضے سے برآمد کار کے دستاویزات بھی نہیں ملے ہیں۔

گرفتار شیوم یادو پر کئی مجرمانہ مقدمے درج ہیں۔ پولیس کافی وقت سے اس کی تلاش میں تھی اور اس کی گرفتاری پر 25ہزار روپئے کے انعام کا اعلان کیا تھا۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details