اس دوران رحمت للعالمین فاونڈیشن کے اراکین سرینگر کی پریس کالونی میں جمع ہوئے جن کے ہاتھوں میں پلے کارڑس موجود تھے یہ تمام افراد ملعون وسیم رضوی کی گرفتاری کا مطالبہ کررہے تھے۔
سرینگر میں وسیم رضوی کے خلاف احتجاج
مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے گرمائی صدر مقام سرینگر میں آج رحمۃ للعالمین فاونڈیشن کی جانب سے اترپردیش سے تعلق رکھنے والے شیعہ رہنما وسیم رضوی کے خلاف احتجاج کیا گیا۔
سرینگر میں وسیم رضوی کے خلاف احتجاج
ملعون وسیم رضوی نے قرآن مجید سے 26 آیتوں کو نکالنے کا مطالبہ کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی ہے۔ وسیم رضوی کے اس بات پر ملک بھر میں اس کے خلاف زبردست ناراضگی پائی جاتی ہے اور کئی مقامات پر احتجاج بھی کیا گیا۔
مسلم رہنماؤں نے ملعون وسم رضوی کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کئی مقامات پر احتجاج کیا۔ اس دوران مسلم پرسنل لا بورڈ اور ممبئی کی رضا اکیڈمی نے وسیم رضوی کے خلاف سپریم کورٹ میں مقدمہ لڑنے کا اعلان کیا۔