ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے واقعات پر قابو پانے کے لئے ویکسین ایک بہتر طریقہ مانا جا رہا ہے۔ ایسی صورتحال میں مرکزی حکومت نے یکم مئی سے 18 سال سے اوپر کے تمام لوگوں کے لئے کورونا کا ٹیکہ لینے کی منظوری دے دی ہے۔ اس کے لئے رجسٹریشن آج (28 اپریل) سے شروع ہوجائے گا۔
ملک بھر میں کورونا ویکسینیشن کی شروعات 16 جنوری سے ہوئی تھی۔ پہلے مرحلے میں صحت کے کارکنوں کو ویکسینیشن کا فیصلہ لیا تھا۔ اس کے بعد فرنٹ ورکرز کو یہ ویکسین لگائی گئی تھی۔ اس کے بعد ، 60 سال سے اوپر اور 45 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کو ویکسینیشن کیا گیا تھا۔
چوتھے مرحلے میں 45 سال سے زیادہ عمر کے افراد ویکسینیشن کیا جا رہا ہے، اس کے لئے ڈاکٹر سے بیماری کی سند کی ضرورت نہیں ہے۔ اب پانچویں مرحلے میں 18 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کو ویکسینیشن کی تیاریاں شروع ہو گئی ہیں۔
کیسے کریں رجسٹریشن۔
کورونا ویکسینیشن کے لئے 18 سال سے زیادہ عمر کے افراد آج سے کووین پورٹل یا آروگیہ سیتو ایپ پر رجسٹریشن کرسکتے ہیں۔
خواہشمند افراد کو کوین ایپ پر یا پھر cowin.gov.in ویب سائٹ پر سب سے پہلے رجسٹریشن کرنا ہوگا۔