لکھنؤ:مرکزی وزیر برائے روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائیویز نتن گڈکری نے ہفتہ کوکہا کہ آتم نربھر بھارت کے لئے سب سے ضروری ہے کہ ہم درآمدات میں تخفیف کریں اور اپنے برآمدات کو بڑھائیں۔اسی منتر کے ذریعہ ہی ہم ملک کے دیہی اور زرعی شعبوں میں روزگار کے مواقع پیدا کرسکیں گے۔Nitin Gadkari In Lucknow
لکھنو میں منعقد انڈین روڈ کانگریس کے 81ویں سالانہ کنونشن کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے گڈکری نے کہا' آتم نربھر بھارت کے لئے ناگزیر ہے کہ ہم درآمدات میں تخفیف کریں اور برآمدات کو بڑھائیں اس کے ذریعہ ہی ہم ملک میں زیادہ سے زیادہ روزگار کے مواقع خاص کر دیہی اور زرعی شعبے میں پیدا کرسکتے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ہندوستان سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی معیشت ہے۔ہمارے وزیر اعظم کا خواب ہندوستان کو پانچ ٹریلین ڈالر کی اکانومی بنانا ہے آتم نربھر بھارت ہم تمام کا مشن ہے۔اور اس کے لئے ضروری ہے کہ کسی بھی صورت ہمارے ملک میں بہتر انفراسٹرکچر ہو۔
انہوں نے کہا کہ بغیر انفراسٹرکچر ملک میں انڈسٹریوں کو وجود ناپید ہے۔بغیر انڈسٹری کے سرمایہ کاری نہیں ہوگی اور بغیر سرمایہ کاری کے ہم روزگار کے مواقع نہیں پیدا کرسکتے اور بغیر روزگار کے ہم غربت کا قلع قمع نہیں کرسکتے۔
گڈکری نے کہا کہ ملک کی ترقی کے لئے ضروری ہے کہ ملک میں اچھا انفراسٹرکچر ہو اور یہ روڈ انفراسٹرکچر کے ساتھ مشروط ہے۔میں لوگوں سے کہتا رہتا ہوں کہ جہاں چاہ ہے وہاں راہ ہے۔جہاں پر کوئی خواہش نہیں ہوگی وہاں پر صرف سروے، بحث، سیمینار،کمیٹیز،سب کمیٹی، اور ریسرچ گروپ ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان سب سے زیادہ انجینئرس ، تربیت یافتہ اور سب سے جوان افرادی قوت والا ملک ہے۔یہی ہماری طاقت ہے۔اور یہی وجہ ہے کہ لوگوں کو ہندوستان سے بہت زیادہ توقعات ہیں۔اس لئے معلومات کا اثاثہ جات میں تبدیل ہونا بہت ہی ضروری ہے۔