اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

چھ برسوں میں 5 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کی وصولی: سیتارمن

نرملا سیتارمن نے مودی سرکار کی پہلی اور دوسری مدت کارمیں کی گئی بینک اصلاحات اور دیگر اقدامات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چھ مالی برسوں میں سرکاری بینکوں نے 50،1479 کروڑ روپے کے پھنسے قرض کی وصولی کی ہے۔

چھ برسوں میں 5 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کی وصولی: سیتارمن
چھ برسوں میں 5 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کی وصولی: سیتارمن

By

Published : Sep 16, 2021, 9:34 PM IST

وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے دہلی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مارچ 2018 کے بعد 3.1 لاکھ کروڑ روپے کی وصولی کی گئی ہے۔ سال 2018-19 میں 1.2 لاکھ کروڑ کی وصولی کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ بھوشن اسٹیل جیسی دیوالیہ کمپنیوں کے تصفیہ سے بھی 99 ہزار کروڑ روپے سے زائد کی وصولی کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سال 2013 میں 21 سے صرف دو سرکاری بینک منافع کما رہے تھے جبکہ رواں سال مارچ میں صرف دو بینک خسارے میں تھے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ چھ مالی برسوں میں حکومت نے چار’ آر‘ حکمت عملی لاگو کی ، جس کی وجہ سے بینکوں نے 50،1479 کروڑ روپے کی وصولی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جی ایس ٹی کونسل کی 45 ویں میٹنگ جمعہ کو لکھنؤ میں ہوگی

انہوں نے کہا کہ اب بینکوں کو سرمائے کے لیے صرف حکومت پر ہی انحصار نہیں کرنا پڑرہا ہے بلکہ وہ خود بھی مارکیٹ سے سرمایہ اکٹھا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ مالی سال میں حکومت ان بینکوں میں 20 ہزار کروڑ روپے کا اضافی سرمایہ ڈالنے جا رہی ہے ۔ سال 2017-18 میں 90 ہزارکروڑروپے، سال 2018-19 میں 1.06 لاکھ کروڑ روپے ، سال 2019-20 میں 70 ہزارکروڑ روپے اور 2020-21 میں 20 ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی گئی۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details