اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

غزہ پٹی میں اسرائیل کے تازہ حملے

فلسطین اور اسرائیل کے مابین جاری تنازعہ کے درمیان منگل کے روز غزہ پٹی میں دھماکے سنے گئے اور روشنی کی لہریں دیکھی گئیں۔

Israeli attacks on the Gaza
Israeli attacks on the Gaza

By

Published : May 18, 2021, 1:32 PM IST

اسرائیل مسلسل غزہ پٹی پر راکٹ اور ڈرون سے حملہ کر رہا ہے، گزشتہ رات غزہ پٹی میں دھماکے سنے گئے اور روشنی کی لہریں بھی دیکھی گئیں جس سے علاقے میں افرا تفریح کا ماحول پیدا ہو گیا۔

ویڈیو

یہ دھماکے اس وقت ہوئے جب اسرائیلی فوج نے پیر کو خطے میں فضائی حملوں میں حماس کی سرنگیں اور ان کے نو کمانڈرز کے ٹھکانوں کو تباہ کر دیا تھا۔

وہیں امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو کے ساتھ فون پر بات چیت کی اور اسرائیل و فلسطین کے درمیان جنگ بندی کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ امریکی صدر جو بائیڈن اور اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو کے درمیان یہ تیسری مرتبہ بات چیت ہوئی ہے۔

اس کے بعد امریکی کانگریس کی خاتون الہان عمر نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی طرف سے جنگ بندی کی حمایت کرنے میں تاخیر ہوئی جس کے سبب بچوں کی ہلاکت اور جانوں کی تباہی میں اضافہ ہوا ہے۔

Israeli attacks on the Gaza

اس سلسلے میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اسرئیل اور فلسطین کے درمیان جاری تنازع سے متعلق 20 مئی کو اجلاس طلب کیا ہے، اس سے قبل اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کا اجلاس طلب کیا گیا تھا جس میں اسرائیل اور فلسطین مسئلہ پر بات چیت کی گئی تھی۔

یہ جنگ 10 مئی کو اس وقت شروع ہوئی جب فلسطینی شہری مسجد اقصی میں مسجد کی بازیابی کے لئے مظاہرہ کر رہے تھے، اس دوران مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپ ہوگئی۔

جب سے یہ لڑائی شروع ہوئی ہے اسرائیلی فوج نے غزہ پٹی پر سیکڑوں فضائی حملے کیے ہیں جن میں اب تک 212 فلسطینی شہری ہلاک ہوگئے جن میں 61 بچے اور 34 خواتین شامل ہیں جبکہ 15 سو سے زائد فلسطینی شہری زخمی ہیں۔ وہیں 40 ہزار فلسطینی شہری ریلیف کیمپوں میں پناہ لئے ہوئے ہیں

وہیں اس لڑائی کے دوران اب تک اسرائیل کے 10 افراد ہلاک ہوئے ہیں جس میں ایک بچہ اور ایک فوجی اہلکار بھی شامل ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details