سرینگر:وزیر داخلہ امت شاہ نے جموں و کشمیر کے تین روزہ دورے کے دوران دو عوامی ریلیوں میں یونین ٹریٹری کے پہاڑی آبادی کو جی ڈی شرما کے سفارشات کے مطابق ریزرویشن دینے کا اعلان کیا۔ جموں و کشمیر کی گجر بکروال آبادی پہاڑی کو درجہ فہرست طبقہ کے زمرے میں ریزرویشن دینے کی شدید اپوزیشن کر رہی ہے۔ گجر بکروال طبقے کی آبادی کا کہنا ہے کہ پہاڑیوں کو زبان کی بنیاد پر درجہ فہرست طبقے کے زمرے میں شامل کرنا انکی حق تلفی ہوگی کیونکہ پہاڑی گجر بکروال سے آباد ہے اور پہاڑی ہونا کوئی تہذہبی درجہ نہیں ہے۔ Reaction of Gujjar Bakarwal and Pahadis leaders to Amit Shah's statement
Reaction on Amit Shah's Statement امت شاہ کے بیان پر گجر بکروال اور پہاڑی آبادی کے رہنماؤں کا ردعمل - گجر بکروال اور پہاڑی آبادی کے رہنماوں کا ردعمل
پہاڑی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ آنے والے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی حمایت کریں گے جب کہ گجر بکروال رہنماؤں نے بتایا کہ وہ انتخابات کے وقت پر ہی اس پر فیصلہ کر سکتے ہیں۔ Reaction On Amit Shah's Statement
مزید پڑھیں:۔ Pahari community celebrates پہاڑی طبقے کے لیے ریزرویشن کا اعلان، گاندربل میں خوشی کا ماحول
تاہم امت شاہ کے بیان کے بعد دونوں آبادیوں میں جاری تناو کی شدت کم ہوگئی ہے اور وزیر داخلہ کے بیان سے دونوں آبادیاں راضی ہوئی ہیں۔ ای ٹی وی بھارت نے گجر بکروال اور پہاڑی رہنماوں سے امت شاہ کے بیان پر تاثرات جاننے کی کوشش کی۔ پہاڑی رہنماوں کا کہنا ہے کہ آنے والے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی حمایت کریں گے جبکہ گجر بکروال رہنماوں نے بتایا کہ وہ انتخابات کے وقت پر ہی اس پر فیصلہ کر سکتے ہیں۔