ممبئی: غیر ملکی بازاروں کے مثبت رجحان کے درمیان مقامی سطح پر ایف ایم سی جی، بینک اور آئی ٹی گروپ کی مضبوط کارکردگی کی وجہ سے گزشتہ ہفتے 2.6 فیصد کے اضافے سے گھریلو مارکیٹ پرآئندہ ہفتے عالمی رجحان کے ساتھ ہی ریزرو بینک (آر بی آئی) کی مانیٹری ریویو پالیسی اور کمپنیوں کے سہ ماہی نتائج کا اثر رہے گا۔ گزشتہ ہفتے، بی ایس ای کا 30 حصص پر مشتمل حساس انڈیکس سینسیکس 1510.98 پوائنٹس یعنی 2.6 فیصد کی چھلانگ لگا کرہفتے کے آخر میں 60841.88 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کانفٹی 229.85 پوائنٹس یعنی 1.3 فیصد بڑھ کر17854.05 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ اسی طرح بی ایس ای کا مڈ کیپ بھی 109.17 پوائنٹس کے اضافے سے 24448.01 پوائنٹس اور اسمال کیپ 238.83 پوائنٹس اچھل کر 27862.68 پوائنٹس پر رہا۔
تجزیہ کاروں کے مطابق ہنڈن برگ کی رپورٹ کے بعد گزشتہ دو ہفتوں میں اڈانی گروپ کے حصص میں آئی 50 فیصد کی گراوٹ شیئر بازار کے لئے مشکلوں بھرا ہفتہ رہا۔ تاہم گزشتہ جمعرات اور جمعہ کوایف ایم سی جی، بینک اور آئی ٹی گروپس میں بھاری خریداری نے مارکیٹ کو سنبھال لیا۔ آر بی آئی کا اس سال کا پہلا دو ماہی جائزہ 08 فروری کو ہے، جس میں دنیا کے مرکزی بینکوں کی طرح، ہندوستانی مرکزی بینک کی جانب سے بھی پالیسی شرحوں میں اضافے کا قوی امکان ہے، جس کا اثر واضح طور پر بازار پر نظر آئے گا۔ اگلے ہفتے بھارتی ایئرٹیل، ہیرو موٹو کارپ، ہنڈالکو، مہندرا اینڈ مہندرا جیسی بڑی کمپنیوں کے رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی کے نتائج بھی جاری ہونے والے ہیں۔ بازارکو سمت دینے میں ان عوامل کا بھی اہم کردار رہے گا۔