گیا: ریاست بہار کے گیا سول کورٹ نے بڑا فیصلہ دیا ہے۔ اغوا اور جنسی زیادتی کے ملزم کو عمر قید کی سزا سنائی ہے، ساتھ ہی ملزم پر پچیس ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا، نیز متاثرہ کو چار لاکھ روپے معاوضہ دینے کی بھی ہدایت دی ہے۔ Rape Accused Life Imprisonment
گیا پوکسو عدالت نے ایک ملزم کو عمر قید کی سزا سنائی ہے، اس کے متعلق پاکسو کے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر سنیل کمار Special Public Prosecutor Of Pocso نے بتایا کہ ضلع گیا کے روشن گنج تھانہ علاقہ میں یہ واقعہ پیش آیا ہے جہاں متاثرہ کے والد راج کمار پاسوان نے کمل دیو کمار کے خلاف 12 جولائی 2017 کو روشن گنج تھانہ میں کانڈ نمبر 122/2017 درج کرایا تھا، جس میں اس نے پولیس کو بتایا تھا کہ اسکی بیٹی بانکے بازار ہیڈ کوارٹر کے پیچھے کرایہ کے مکان میں رہ کر پڑھائی کرتی تھی۔
مزید پڑھیں:۔نوئیڈا: جنسی زیادتی کے الزام میں نوجوان گرفتار