اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Ramzan 2023 روزے داروں کیلئے احتیاطی تدابیر اور غذا کا مناسب انتخاب - ماہ رمضان میں غذا کا استعمال

ملک بھر میں رمضان المبارک کا مقدس مہینہ آج سے شروع ہو رہا ہے۔ مسلمان رمضان کے مہینے میں روزے رکھتے ہیں اور اس دوران وہ مختلف غذاوں کا استعمال کرتے ہیں۔ آئیے جانتے ہیں کہ روزے کے دوران صحت مند رہنے کے لیے کونسی احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہیے اور کھانے میں کن چیزوں کو شامل کرنا چاہیے۔Roza tips for healthy diet tips during Ramdan

جانئے ماہ رمضان میں کونسی احتیاطی تدابیر اور غذا کا استعمال کرنا چاہئے
جانئے ماہ رمضان میں کونسی احتیاطی تدابیر اور غذا کا استعمال کرنا چاہئے

By

Published : Mar 24, 2023, 10:57 AM IST

Updated : Mar 24, 2023, 1:02 PM IST

دہلی: اسلامی کیلنڈر کے مطابق ملک بھر میں رمضان المبارک کا مقدس مہینہ 24 مارچ بروز جمعہ سے شروع ہو گیا ہے۔ اس ماہ مبارک میں پوری دنیا کے مسلمان اللہ کی عبادت کرتے ہوئے ایک مہینے کے روزے رکھتے ہیں۔ اسلام میں رمضان کا مہینہ بہت مقدس مانا جاتا ہے۔ اس ماہ مبارک کی اہمیت اس لحاظ بھی بڑھ جاتی ہے کیوں کہ اس ماہ میں قرآن مجید نازل ہوا ہے۔ رمضان کے اختتام پر دنیا بھر کے مسلمان عید مناتے ہیں۔ رمضان کے مہینے میں مسلمان روزہ رکھتے ہیں اور اللہ کی عبادت کرتے ہیں۔ آئیے جانتے ہیں کہ روزہ رکھنے کے کیا فوائد ہیں؟ رمضان 2023 میں روزے کے دوران صحت مند اور بیمار افراد کو کیا احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہئیں اور کھانے میں کن کن چیزوں کو شامل کرنا چاہیے۔ روزے کی حالت میں کیسی غذائیں کھانی چاہئے۔

جانئے ماہ رمضان میں کونسی احتیاطی تدابیر اور غذا کا استعمال کرنا چاہئے

کافی مقدار میں پانی کا پینا

جب درجہ حرارت بڑھ جائے تو زیادہ سے زیادہ پانی پینا چاہئے، سحری اور افطار دونوں وقت کم از کم دو لیٹر پانی ضرور پینا چاہیے۔ ایسی صورت میں سحری کو فجر سے کم از کم آدھا گھنٹہ پہلے ختم کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے تاکہ آپ کے پاس پانی پینے کے لیے آدھا گھنٹہ باقی رہے اور پانی آہستہ آہستہ پی لیں۔

جانئے ماہ رمضان میں کونسی احتیاطی تدابیر اور غذا کا استعمال کرنا چاہئے

سحری میں ہلکا کھانا کھائیں

سحری میں ہلکی پھلکی غذا کھائیں، اس میں میوے اور بیج شامل کریں جو فائبر اور پروٹین سے بھرپور ہوتے ہیں۔ 30 منٹ کے وقفے کے بعد قلیل مقدار میں بھاری غذا بھی کھا سکتے ہیں۔

جانئے ماہ رمضان میں کونسی احتیاطی تدابیر اور غذا کا استعمال کرنا چاہئے

افطار کے لیے صحیح کھانے کا انتخاب کریں

پورا دن روزہ رکھنے کے بعد اپنی پسند کا کھانا کھانے میں کوئی مضائقہ نہیں لیکن افطار کے کھانے کا انتخاب صحیح اور مرچ و مسالہ کے بغیر ہونا چاہیے تاکہ آپ کا معدہ ہلکا رہے۔

جانئے ماہ رمضان میں کونسی احتیاطی تدابیر اور غذا کا استعمال کرنا چاہئے

کھجور کھانے کے فائدے

وٹامن کے سے بھرپور کھجور کو خوراک میں ضرور رکھنا چاہیے کیونکہ یہ جسم کے خلیوں کو سیال ذخیرہ کرنے میں مدد دیتا ہے، جس کی وجہ سے پیاس کا احساس کم ہوتا ہے۔ کھجور گلوکوز کا قدرتی ذریعہ ہے۔کھجور میں کاپر، سیلینیم اور میگنیشیم بھی بھرپور ہوتا ہے۔

جانئے ماہ رمضان میں کونسی احتیاطی تدابیر اور غذا کا استعمال کرنا چاہئے

سحری میں دہی کا استعمال کریں

سحری کے دوران دہی بہترین غذا ہے، دہی معدے کو سکون بخشتا ہے، ایسیڈیٹی کو روکنے میں مدد کرتا ہے اور ساتھ ہی پانی کی کمی کو پورا کرتا ہے۔ اگر آپ کے پاس دہی نہیں ہے تو بازار سے دہلی خرید کر سحری میں اس کا استعمال ضرور کریں۔

جانئے ماہ رمضان میں کونسی احتیاطی تدابیر اور غذا کا استعمال کرنا چاہئے

رمضان المبارک میں روزے رکھنے کے کیا فوائد ہیں؟

رمضان میں روزے رکھنے سے وزن کم ہوتا ہے اور صحت کو بہتر ہوتی ہے۔ کم کیلوریز کھانے کے ساتھ ساتھ 12 سے 14 گھنٹے تک روزہ رکھنے سے نہ صرف آپ کا وزن کم ہوتا ہے بلکہ بلڈ پریشر بھی کم ہوتا ہے، بلڈ شوگر لیول بہتر ہوتا ہے اور دماغی صحت بہتر ہوتی ہے۔ جسم کو detoxify کرنے کا موقع ملتا ہے۔ روزہ نظام ہاضمہ کو آرام کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے، جس سے جسم زہریلے مادوں کو بہتر طریقے سے ختم کر سکتا ہے۔

روزہ جسم سے خود بخود خراب خلیات کو نکال دیتا ہے اور ہاضمہ کو بہتر بناتا ہے ، جس کے سبب آپ کو بہتر محسوس ہوتا ہے۔ روزہ میٹابولک ریٹ کو بڑھاتا ہے اور مدافعتی نظام کو مضبوط کرتا ہے۔ تاہم اگر آپ افطار کے دوران صحت بخش غذا کھائیں گے تو آپ کو روزے میں فائدہ ہوگا۔ زیادہ تلی ہوئی چیزیں کھانے سے آپ کو نقصان ہوگا۔ اپنی کھانے کی عادات کو تبدیل کرنے سے کافی لوگ خود کو اندر سے بہتر محسوس کرتے ہیں اور پہلے سے زیادہ صحت مند نظر آتے ہیں۔ یہ دیکھا گیا ہے کہ روزہ رکھنے سے صحت بہتر ہوتی ہے کیونکہ اس دوران ہاضمہ کے نظام کو مناسب آرام کا موقع ملتا ہے۔

Last Updated : Mar 24, 2023, 1:02 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details