اسلامی نکتہ نظر سے رمضان المبارک کا مہینہ بہت کی مبارک و محترم مہینہ ہے جو اپنے دامن میں لا محدود مغفرت اور بخشش کا سامان لیے آتی ہے، اس پورے مہینے کی جس نے قدر کی، روزہ کا اہتمام دلجمعی سے کیا، نماز تراویح مکمل کی، تہجد کا اہتمام کیا، غرباء و مساکین کا خیال رکھا، اپنے روزہ کی حفاظت کی، ایسے لوگوں کے بارے میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ روزہ کا بدلہ میں خود ہوں، اور جس کا اللہ خود ہو جائے پھر اسے کس چیز کی کمی ہے، ہماری پوری کوشش ہونی چاہیے کہ اس مہینے میں خوب عبادت کر کے اللہ کو راضی کرنے والے بن جائیں۔ Ramadan is a Month of Patience
Ramadan is a month of patience: 'رمضان المبارک غم خواری اور صبر کا مہینہ ہے' - رمضان المبارک کا نماز
روزہ ہر مذہب کے ماننے والوں پر کسی نہ کسی شکل میں فرض ہے۔ روزہ کے تعلق سے قرآن کریم میں ارشاد باری ہے: اے ایمان والو تم پر روزے فرض کیے گئے، جیسے تم سے پہلے لوگوں پر فرض کئے گئے تھے تا کہ تم پرہیز گار بن جاو۔
اس سلسلے میں بات کرتے ہوئے دارالعلوم کے دیوبند کے مبلغ مولانا سید راشد علی نے کہاکہ رمضان رحمتوں، برکتوں اور غم خواری کا مہینہ ہے، غریبوں کے ساتھ ہمدری اور محبت کا معاملہ کریں اور غریبوں کا خصوصی دھیان رکھیں۔ انہوں نے کہاکہ نبی اکرام صلی اللہ کا ارشا ہے کہ اگر کسی نے کسی شخص کو افطار کرایا تو اس کو روزہ درار کے برابر ثواب دیا جاتاہے۔ انہوں نے کہاکہ پیارے نبی نے کہاکہ' ایک کھجور اور تھوڑے شربت سے روزہ افطار کرانے سے بھی بڑا ثواب ہے۔ انہوں نے کہاکہ رمضان میں صدقہ خیرات کریں، اس مبارک مہینہ میں زیادہ سے زیادہ صدقہ خیرات کرنا چاہیے'۔
مزید پڑھیں: