بھارتیہ کسان یونین کے رہنما راکیش ٹکیت نے تلنگانہ کی حکمران جماعت ٹی آر ایس کے ارکان پارلیمان کے ساتھ فلم”رئتنا“ کا مشاہدہ کیا، بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جو حقیقی کسان ہیں اس نے اس فلم میں کسان کا رول ادا کیا۔ ملک میں جس کے لئے احتجاج کیا جارہا ہے۔ یہ فلم اس پر بنائی گئی ہے۔ یہ سچے واقعات پر مبنی فلم ہے۔ملک کی ہر زبان میں یہ فلم ہونی چاہئے۔
راکیش ٹکیت نے ان کے ساتھ موجود فلم میں کسان کا رول اداکرنے والے نارائن مورتی کی طرف نشاندہی کرتے ہوئے ان کی ستائش کی اور کہاکہ انہوں نے اپنی بات اس فلم میں بہتر انداز سے کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس فلم کی زبان سمجھ میں نہیں آئی لیکن اس کا انداز اچھا ہے۔ تمام لوگوں کو چاہئے کہ وہ یہ فلم دیکھیں، یہ فلم کسانوں کی حقیقی حالت کی ترجمانی کرتی ہے۔