اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

دیوالیہ بل پرپارلیمنٹ کی مہر، راجیہ سبھا دن بھر کے لیے ملتوی

راجیہ سبھا میں اپوزیشن کے زبردست ہنگامے کے درمیان آج دیوالیہ اور ان سالوینسی کوڈ (ترمیمی) بل 2021 کو صوتی ووٹوں سے منظور کرلیا گیا۔ جس کے بعد ایوان کی کارروائی ملتوی کر دی گئی۔

By

Published : Aug 3, 2021, 9:05 PM IST

راجیہ سبھا دن بھر کے لیے ملتوی
راجیہ سبھا دن بھر کے لیے ملتوی

اس سے پہلے اپوزیشن پارٹیوں کے ہنگامے کی وجہ سے ایوان کی کارروائی پہلے 12 بجے تک اور پھر 2 بجے تک ملتوی کی گئی تھی۔ دوپہر 2 بجے جیسے ہی ایوان کی کارروائی شروع ہوئی، ڈپٹی چیئرمین بھوبنیشور کالیتا نے وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن سے بل پیش کرنے کو کہا، اس سے پہلے کانگریس رہنما شکتی سنگھ گوہل نے بل کے خلاف ایوان میں اپنی قرارداد پیش کی۔

راجیہ سبھا دن بھر کے لیے ملتوی

اس دوران ترنمول کانگریس کے ارکان چاہ ایوان کے قریب آگئے اور ہنگامہ کرنے لگے۔ کانگریس کے ارکان نے بھی ان کی حمایت کی۔ ہنگامے کے درمیان بل پر ایک بہت ہی مختصر بحث ہوئی جس کے بعد محترمہ سیتارمن نے اپنی مختصر تقریر میں ایوان سے اپیل کی کہ وہ بل کو منظور کریں۔

مزید پڑھیں:اپوزیشن کی حرکتوں سے پارلیمنٹ اور آئین کی توہین ہوئی: مودی

اراکین کو ان کے خدشات دور کرنے اور اپنی تجاویز پر غور کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ ہنگامہ کے دوران ایوان نے کانگریسی رہنما شکتی گوہل اور دیگر اراکین کی بل کو مسترد کرنے کی قرارداد کو رد کردیا۔ اس کے بعد ایوان نے صوتی ووٹ سے بل منظور کیا۔ اس کے ساتھ ہی اس بل کو پارلیمنٹ کی منظوری مل گئی، کیونکہ یہ پہلے ہی لوک سبھا سے منظور ہو چکا ہے۔ یہ بل گزشتہ اپریل میں اس سلسلے میں جاری کئے گئے آرڈیننس کی جگہ لے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details