اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Defence minister Rajnath Singh: بھارت کی طرف آنکھ اٹھاکر دیکھنے والوں کو منہ توڑ جواب ملے گا

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ (Defence minister Rajnath Singh) نے چین اور پاکستان دونوں کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے سرجیکل اور فضائی حملوں کے ذریعے واضح پیغام دیا ہے کہ اگر آپ نے چھیڑ چھاڑ کی تو ہم نہیں چھوڑیں گے اور دشمن کی سرزمین کے اندر گھس کر ماریں گے۔

راجناتھ
راجناتھ

By

Published : Nov 20, 2021, 10:54 PM IST

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ (Defence minister Rajnath Singh) نے ہفتہ کو چین اور پاکستان دونوں کو بیک وقت نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی ملک ہندوستان کی طرف آنکھ اٹھاکر دیکھے گا تو اسے منہ توڑ جواب بھی ملے گا۔

چین کی سرحد سے متصل اتراکھنڈ کے پتھورا گڑھ(Uttarakhand's Pithoragarh) ضلع سے سنگھ نے جمعہ کو اپنے دشمنوں کو دو واضح پیغامات دیئے۔ انہوں نے کہا کہ چھیڑو گے تو چھوڑیں گے نہیں۔ اندر سے مار یں گے اور ہندوستان اور نیپال دوست ممالک ہیں اور دونوں کی دوستی میں کوئی دوری پیدا نہیں کر سکتا۔

سنگھ مونا کوٹ کے جولکھیٹ میں سمان یاترا(Shaheed Samman Yatra ) کے دوسرے مرحلے میں شامل ہوئے اور یاترا کو ہری جھنڈی دکھائی۔ انہوں نے سابق فوجیوں کے ساتھ یہاں ایک جلسہ عام سے بھی خطاب کیا۔

اس موقع پر انہوں نے بیک وقت چین اور پاکستان دونوں کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے سرجیکل اور فضائی حملوں کے ذریعے واضح پیغام دیا ہے کہ اگر آپ نے چھیڑ چھاڑ کی تو ہم نہیں چھوڑیں گے اور دشمن کی سرزمین کے اندر گھس کر ماریں گے۔

انہوں نے چین کی سرحد سے بھی اسی کی زبان میں پیغام دیا اور کہا کہ ہندوستان کی ثقافت اور روایت رہی ہے کہ وہ اپنے پڑوسیوں کے ساتھ خوشگوار ماحول اور اچھے تعلقات قائم کرنا چاہتا ہے۔ ہندوستان نہ تو کسی ملک پر حملہ کرتا ہے اور نہ ہی کسی کی سرزمین پر قبضہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے لیکن اگر کوئی ملک ہندوستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے گا تو اسے بھی منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

جاری۔ یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details