وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ( Defence Minister Rajnath Singh) نے آج کہا کہ ملک کی مسلح افواج( Indian Armed Force) نے ملک اور اس کے اتحادیوں کے لیے دن رات کام کرکے ثابت کردیا کہ وہ کسی بھی قیمت پر ملک کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہیں۔
بدھ کو یہاں ڈیزاسٹر مینجمنٹ سے متعلق 5ویں عالمی کانگریس کا افتتاح کرتے ہوئے سنگھ نے بتایا کہ "ہماری مسلح افواج نے بار بار ثابت کیا ہے کہ وہ قدرتی اور انسانوں کی بنائی ہوئی آفات کے وقت ملک اور اس کے شراکت داروں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہیں۔"
خطے میں سب کی ترقی اور سلامتی سے متعلق ہندوستان کے 'ساگر' منصوبے کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ یہ منصوبہ سمندر سے متصل ممالک کے درمیان اقتصادی اور سلامتی کے شعبہ میں تعاون کو بڑھانے کے ساتھ پائیدار علاقائی ترقی، قدرتی آفات، بحری قزاقی اور دہشت گردی جیسے غیر روایتی خطرات سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔