اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Rajnath Holds Bilateral Meeting راجناتھ کی روانڈا، آرمینیا اور مالدیپ کے وزرائے دفاع کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ - وزرائے دفاع کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے منگل کو یہاں روانڈا، آرمینیا اور مالدیپ کے وزرائے دفاع کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کی۔ میٹنگ کے دوران انہوں نے روانڈا کے وزیر دفاع میجر جنرل البرٹ مشیرا، آرمینیائی وزیر دفاع سورین پاپیکیان اور مالدیپ کی وزیر دفاع ماریہ احمد دیدی کے ساتھ دفاعی شعبے میں تعاون کے بارے میں بات کی۔ Rajnath Holds Bilateral Meeting

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Oct 18, 2022, 6:52 PM IST

گاندھی نگر:وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے منگل کو یہاں روانڈا، آرمینیا اور مالدیپ کے وزرائے دفاع کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کی۔ 12ویں دفاعی نمائش کے موقع پر منعقد ہونے والی ان ملاقاتوں سے پہلے، راجناتھ نے دوسرے انڈیا افریقہ ڈیفنس ڈائیلاگ میں حصہ لیا۔ Rajnath Holds Bilateral Meeting

میٹنگ کے دوران انہوں نے روانڈا کے وزیر دفاع میجر جنرل البرٹ مشیرا، آرمینیائی وزیر دفاع سورین پاپیکیان اور مالدیپ کی وزیر دفاع ماریہ احمد دیدی کے ساتھ دفاعی شعبے میں تعاون کے بارے میں بات کی۔ سنگھ نے تینوں ممالک کے ساتھ باہمی فائدہ مند تعاون کے شعبوں پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

اس سے پہلے ہند-افریقہ ڈائیلاگ میں راج ناتھ سنگھ نے امن، سلامتی، استحکام، ترقی اور خوشحالی کے لئے افریقی ممالک کی کوششوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ممالک بھارت کی اولین ترجیح ہیں اور وہ سیکورٹی اور دفاعی شعبے سمیت ان کی ہر ضرورت کو پورا کرنے کے لئے تیارہے۔ اس مکالمے کے دوران گزشتہ ڈیفنس نمائش میں اعلان کردہ لکھنؤ اعلامیہ کو اپنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: Rajnath Singh On North Eastern State شمال مشرقی ریاستوں کو آزادی کے بعد نظر انداز کیا گیا، راجناتھ

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details