اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

صحافیوں کے مسائل جلد حل ہوں گے: راجیو شکلا - کانگریس پارٹی کے سینئر رہنما راجیو شکلا

کانگریس پارٹی کے سینئر رہنما راجیو شکلا آج بھارتی ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے دورے پر ہیں۔ اس دوران شکلا جے پور کے پنک سٹی پریس کلب پہنچے جہاں انہوں نے صحافیوں سے بات کی اور ان کی پریشانی کو جلد سے جلد حل کرنے کی بات بھی کہی۔

Rajiv Shukla arrived at Pink City Press Club
پنک سٹی پریس کلب پہنچے راجیو شکلا

By

Published : Sep 4, 2021, 11:33 AM IST

جے پور کے پنک سٹی پریس کلب میں پنک سٹی کمیٹی کی جانب سے ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ اس دوران شکلا کے ساتھ راجستھان کانگریس کمیٹی کی ریاستی صدر اور راجستھان حکومت میں وزیر تعلیم گووند سنگھ ڈوٹاسرا سمیت کانگریسی رہنما موجود رہے۔

پنک سٹی پریس کلب پہنچے راجیو شکلا

یہ خطاب کرتے ہوئے راجیو شکلا نے کہا کہ موجودہ وقت میں جس طرح سے کورونا وبا کے درمیان اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کیا وہ کافی بہترین ہے۔ میں دل سے اس کی تعریف کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ راجستھان میں صحافیوں کے ساتھ جتنی مشکلات پیش نظر آرہی ہیں ان تمام مشکلات کو میں راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت کے سامنے رکھوں گا۔ میں اس بات کا تمام لوگوں سے وعدہ کرتا ہوں۔

پنک سٹی پریس کلب پہنچے راجیو شکلا

یہ بھی پڑھیں:

جے پور: مدرسہ پیرا ٹیچر کا مستقل کرنے کا مطالبہ

انہوں نے مزید کہا کہ آج کسی بھی طرح کے حالات کے پیش نظر آ جائیں لیکن جس طرح سے صحافی کام کرتے ہیں میں ان صحافیوں کے حوصلے کو سلام کرتا ہوں۔ وہیں اس موقع پر پنک سٹی پریس کلب کی جانب سے ان تمام لوگوں کی اعزاز دے کر حوصلہ افزائی بھی کی گئی۔ اس دوران پی سٹی پریس کلب سے تعلق رکھنے والے ذمہ داران عہدیداران سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔

پنک سٹی پریس کلب پہنچے راجیو شکلا

ABOUT THE AUTHOR

...view details