راجستھان میں عالمی وبا کورونا کی دوسری لہر کے تیزی سے پھیلنے کی وجہ سے ریاست میں کورونا سے اموات کی تعداد اب تک تین ہزار چار سو تک جا پہنچی ہے۔
میڈیکل ڈپارٹمنٹ کو موصولہ اعداد و شمار کے مطابق ریاست میں ابھی تک 3389 مریض کورونا کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ ان میں سب سے زیادہ اموات 592 دارالحکومت جے پور میں ہوئی۔ اسی طرح، جودھپور میں 423، اجمیر میں 245، کوٹہ میں 233، ادے پور میں 203، بیکانیر میں 191، بھرت پور میں 126، سیکر میں 115، پالی میں 122 اور ناگور میں 113 افراد کورونا سے ہلاک ہو چکے ہیں۔
اس کے علاوہ ریاست کے باقی ہر ضلع میں کورونا سے اموات کی تعداد سو سے بھی کم رہی جہاں یہ الور میں 90، راجسمند میں 64، باڑمیر اور جھنجھنو میں 61-61، جالور میں 60، چتوڑ گڑھ 57، چرو میں 49، بھیلواڑہ میں 47، بانس واڑہ، ڈونگر پور اور گنگا نگر میں 45-45، جھالاور 43، 40-40 باراں اور ٹونک میں، سریوہی اور سوائی مادھو پور میں 33-33، دوسہ میں 31، دھول پور میں 30 ، کرولی 26، پرتاپ گڑھ اور جیسلمیر میں 25-25، بوندی 23 اور ہنومان گڑھ میں 14 اموات ہوئی ہیں۔