جے پور:۔ راجستھان کے چیف قاضی خالد عثمانی نے ریاستی حکومت سے فسادات سے متعلق قانون لانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس قانون کے تحت جس تنظیم کی جانب سے ریلی یا جلسہ منعقد کیا جائے گا، اگر ریلی یا جلسہ کے دوران کسی طرح کا نقصان ہوتا ہے یا ماحول خراب ہوتا ہے تو اس تنظیم کے ذریعہ اس نقصان کا ازالہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس پر عمل کیا جائے تو ریاست میں فسادات مکمل طور پر ختم ہوجائیں۔ گہلوت حکومت سے اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں ایک ایسا قانون لایا جائے کہ جب بھی کوئی تنظیم ریلی یا جلوس نکالے تو اس کی پوری ذمہ داری تنظیم کی ہوگی اور اس کا ازالہ بھی اسی تنظیم سے کیا جائے گا۔ Rajasthan Chief Qazi Demands From The State Government To Bring A Law On Riots
Rajasthan Chief Qazi On Karauli Violence: چیف قاضی کا ریاستی حکومت سے فسادات سے متعلق قانون لانے کا مطالبہ - فرقہ وارانہ کشیدگی پر چیف قاضی کی تجویز
راجستھان کے چیف قاضی خالد عثمانی کا کہنا ہے کہ فسادات کو کم کرنے کے لئے ایک ترکیب یہ ہے کہ جس تنظیم کی جانب سے ریلی یا جلسہ منعقد کیا جائے گا، اگر ریلی یا جلسہ کے دوران کسی طرح کا نقصان ہوتا ہے تو اس تنظیم کے ذریعہ اس نقصان کا ازالہ کیا جائے گا۔ Rajasthan Chief Qazi On Karauli Violence
چیف قاضی کے مطابق ایسے قانون سے لوگوں میں ذمہ داری کا احساس ہوگا۔ اس قانون سے تنظیم کے ذمہ داران کافی متفکر ہوں گے اور ذمہ داری کے ساتھ سکون سے کام کریں گے۔ اگر تنظیموں کو پابند کیا جائے کہ کسی بھی طرح کے نقصانات کے ذمہدار وہ خود ہوں گے اور نقصانات کا معاوضہ بھی وہی ادا کریں گے تو فسادات میں کمی آسکتی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ حکومت ان کی باتوں پر غور کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ گہلوت حکومت ہمارے مطالبات پر توجہ دے گی اور ہمیں پوری امید ہے کہ جلد قانون بھی بنایا جائے گا۔