ضمنی انتخابات کے دوران پہلے سہاڈا سے بی جے پی کے امیدوار، ڈاکٹر رتن لال جاٹ، کورونا کی گرفت میں تھے اور اب سوجان گڑھ چورو سے کانگریس کے امیدوار منوج میگھوال کو بھی کورونا انفیکشن سے متاثر پائے گئے ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ جب ضمنی انتخابات کے نتائج آرہے تھے، تبھی منوج میگھوال کے کورونا مثبت ہونے کے بارے میں معلومات ملی۔
راجستھان ضمنی الیکشن سوجان گڑھ کانگریس کے امیدوار منوج میگھوال کورونا پازیٹیو - etv bharat urdu khabar
سوجان گڑھ چورو کانگریس کے امیدوار منوج میگھوال کورونا مثبت پائے گئے ہیں، راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے ان کے جلد صحت یاب ہونے کی خواہش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
راجستھان ضمنی الیکشن سوجان گڑھ کانگریس کے امیدوار منوج میگھوال کورونا پازیٹیو
منوج میگھوال کے کورونا انفیکشن سے متاثر پائے جانے پر راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے ایشور سے ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔ اشوک گہلوت نے ٹویٹ کیا کہ " سوجان گڑھ سے کانگریس پارٹی کے امیدوار منوج میگھوال جی کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی معلومات ملی ہیں، میں ان کی جلد صحتیابی کے لئے ایشور سے دعاگو ہوں۔"