راہل گاندھی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ 'ملکھا سنگھ جی نہ صرف ایک اسپورٹس اسٹار تھے بلکہ اپنے سادے اخلاق کی وجہ سے لاکھوں بھارتیوں کے لئے تحریک کا سرچشمہ بھی تھے۔ ان کے سوگوار کنبے اور دوستوں سے میری تعزیت۔'
پرینکا واڈرا نے کہا کہ 'ملک میں جب بھی رنرز کی کہانیاں سنائی جائیں گی، تب ایسے شخص کا نام ضرور آئے گا، جس نے دوڑ کے میدان میں ملک اور کروڑوں بھارتی نوجوانوں کو ایک نئی بلندی دی ہے۔ ملکھا سنگھ جی کو دل کی گہرائیوں سے خراج عقیدت۔'