اردو

urdu

Swami Swaroopanand Passed Away راہل-پرینکا نے شنکراچاریہ کے انتقال پر کیا غم کا اظہار

By

Published : Sep 12, 2022, 9:33 AM IST

راہل گاندھی نے فیس بک پر جاری ایک تعزیتی پیغام میں کہا ’’جیوتش پیتھادھیشور اور دوارکا شارداپیٹھادھیشور جگد گرو شنکراچاریہ سوامی سوروپانند سرسوتی جی کے انتقال کی خبر سے کافی رنج ہوا ہے۔ انہوں نے ہمیشہ دھرم اور سچائی کے راستے پر چلنے کا راستہ دکھایا۔ بھگوان آنجہانی کی روح کو سکون عطا کرے۔ Rahul and Priyanka Gandhi express grief over the death of Shankaracharya

راہل پرینکا
راہل پرینکا

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی، جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی اور اتراکھنڈ کانگریس نے شنکراچاریہ سوروپانند سرسوتی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئےانہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

Rahul and Priyanka Gandhi express grief over the death of Shankaracharya

راہل گاندھی نے فیس بک پر جاری ایک تعزیتی پیغام میں کہا ’’جیوتش پیتھادھیشور اور دوارکا شارداپیٹھادھیشور جگد گرو شنکراچاریہ سوامی سوروپانند سرسوتی جی کے انتقال کی خبر سے کافی رنج ہوا ہے۔ انہوں نے ہمیشہ دھرم اور سچائی کے راستے پر چلنے کا راستہ دکھایا۔ بھگوان آنجہانی کی روح کو سکون عطا کرے۔

پرینکا گاندھی نے فیس بک پر کہا ’’جیوتش پیتھادھیسوار اور دوارکاشارادپیٹھادھیسوار جگد گرو شنکراچاریہ سوامی سوروپانند سرسوتی جی کے انتقال کی افسوسناک خبر سن کر دل کو بہت تکلیف ہوئی۔ شنکراچاریہ ان چند لوگوں میں سے ایک تھے جو 1942 کی ہندوستان چھوڑو تحریک میں جیل گئے تھے۔ میری دادی اور سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی بھی ان سے آشیرواد لینے ان کے پاس جاتی تھیں۔ یہ 1990 کی بات ہے، میں بہت چھوٹی تھی جب وہ پاپا کے بلانے پر گریہ پرویش کے دوران آشیرواد دینے آئے تھے۔ تب میں نے انہیں پہلی بار دیکھا تھا۔ جب میں پچھلے سال ان سے ملنے گئی تو شنکراچاریہ جی نے مجھے تحفے کے طور پر ایک ساڑھی دی تھی۔

انہوں نے کہا ’’وہ ایسے مذہبی رہنما تھے جنہوں نے منطق اور انصاف پر بھروسہ کرتے ہوئے بھگوان تک پہنچنے کا راستہ بتایا۔ سوامی جی نے اپنی پوری زندگی دھرم اور پرمارتھ کے لیے وقف کر دی۔ ان کے انتقال سے پورے معاشرے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔ دلی خراج عقیدت‘‘۔

مزید پڑھیں:Swaroopanand Saraswati Died شنکر اچاریہ سوروپانند سرسوتی کا انتقال

اتراکھنڈ کانگریس کے صدر کرن مہارا اور نائب صدر دھیریندر پرتاپ نے سوامی سوروپانند سرسوتی کو ’’ہندو مذہب اور ہندوستانیت کا عظیم پرچم بردار‘‘ قرار دیا اور کہا کہ ان کے انتقال سے ملک نے اس دور کے ایک عظیم سنت کو ہندو مذہب کا عظیم دانشو اور ملک کے اتحاد اور سالمیت کی حقیقی علامت کو کھو دیا ہے۔ ان کے انتقال کی وجہ سے ملک کے کروڑوں لوگ صدمے میں ہیں۔ وہ صدیوں تک لوگوں کے لیے مشعل راہ رہیں گے۔ انہوں نے زندگی بھر فلاحی کام کئے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details