راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ ’’مودی حکومت کو سمجھنا چاہئے کہ جدوجہد کووڈ کے ساتھ ہے، کانگریس اور اپوزیشن کی سیاسی پارٹیوں کے ساتھ نہیں ہے‘‘۔
حکومت کی لڑائی کووڈ کے ساتھ ہے کانگریس سے نہیں
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ کووڈ 19 کے باعث ملک کو سنگین حالات کا سامنا ہے اور حکومت کو سمجھنا چاہیے کہ یہ لڑائی کانگریس یا حزب اختلاف کی جماعتوں کے ساتھ نہیں بلکہ کورونا سے ہے۔
راہل گاندھی
اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک اخبار میں شائع کانگریس صدر سونیا گاندھی کا ایک انٹرویو بھی پوسٹ کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ’’میں مدد کرنے کے لیے تیار ہوں، کووڈ سے لڑنے کے لیے ہمیں سیاسی اتفاق رائے کی ضرورت ہے۔ کووڈ ۔19 ’آپ کی اور ہماری‘ لڑائی نہیں بلکہ ’ہماری اور کورونا‘ کی لڑائی ہے‘۔