اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Rahul Gandhi Slams Modi Government: 'بھارت کی معیشت میں ڈبل اے ویریئنٹ، ہر جگہ اڈانی امبانی'

راہل گاندھی نے پارلیمنٹ میں مودی حکومت Modi Government کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بھارت کی معیشت میں 'ڈبل اے ویریئنٹ' پھیل گیا ہے، ہر جگہ اڈانی-امبانی۔ Rahul Gandhi Slams Modi Government

Rahul Gandhi Slams Modi Government: 'بھارت کی معیشت میں 'ڈبل اے ویریئنٹ'، ہر جگہ اڈانی-امبانی'
Rahul Gandhi Slams Modi Government: 'بھارت کی معیشت میں 'ڈبل اے ویریئنٹ'، ہر جگہ اڈانی-امبانی'

By

Published : Feb 2, 2022, 9:09 PM IST

Updated : Feb 2, 2022, 10:38 PM IST

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے بدھ کے روز لوک سبھا صدر جمہوریہ کے خطاب پر تحریک شکریہ کے دوران کہا کہ صدر کا خطاب حقیقت سے دور ہے۔ اس میں بے روزگاری کا کوئی ذکر نہیں ہے۔ جب کہ گذشتہ سال 3 کروڑ نوجوان اپنی نوکریوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ کانگریس لیڈر نے دعویٰ کیا کہ 50 سالوں میں سب سے زیادہ بے روزگاری اس وقت بھارت میں ہے۔ Rahul Gandhi Slams Modi Government

Rahul Gandhi Slams Modi Government: 'بھارت کی معیشت میں ڈبل اے ویریئنٹ، ہر جگہ اڈانی امبانی'

انہوں نے کہا کہ ہماری یو پی اے حکومت نے دس سالوں میں 27 کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالا اور اس حکومت نے 23 کروڑ لوگوں کو غربت میں دھکیل دیا۔

انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے نوٹ بندی اور جی ایس ٹی کے ساتھ غیر منظم شعبے کو ختم کر دیا، جس سے اب دو بھارت بن گئے ہیں، غریبوں کا بھارت اور امیروں کا بھارت۔

راہل گاندھی نے امبانی اور اڈانی کو ملک کے سب سے بڑے اجارہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں صنعتکار کورونا وائرس کے دوہری ویریئنٹس (ڈیلٹا اور اومیکرون) کی طرح ہیں۔ یہ دونوں قسمیں ملک کی معیشت کو اپنی زد میں لے رہی ہیں۔ Rahul Gandhi Slams Modi Government

Rahul Gandhi Slams Modi Government: 'بھارت کی معیشت میں ڈبل اے ویریئنٹ، ہر جگہ اڈانی امبانی'

انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے بھارت کی تمام بندرگاہیں، ہوائی اڈے، کانیں، پاور پلانٹس وغیرہ اڈانی کو دے دیے ہیں، جب کہ امبانی نے پیٹرو کیمیکل، ٹیلی کام، ریٹیل اور ای کامرس میں اجارہ داری قائم کر رکھی ہے۔ Congress Leader on Adani Ambani

یہ بھی پڑھیں: PM Modi Urges MPs to Not Let Politics: مودی کی ارکان پارلیمنٹ سے اپیل، بجٹ سیشن کو نتیجہ خیز بنائیں

زرعی قوانین کے بارے میں راہل گاندھی نے کہا کہ کسان سڑکوں پر بیٹھے رہے، لیکن بادشاہ نے کسی کی آواز نہیں سنی۔ حکومت کے فریم ورک میں کسانوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔ Rahul Gandhi on Farmers

Last Updated : Feb 2, 2022, 10:38 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details