اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر راہل گاندھی کی مرکز پر تنقید - کانگریس رہنما راہل گاندھی

پٹرول، ڈیزل کی قیمتوں اور ٹرین کرایوں میں اضافے پر مرکز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کانگریس رہنما راہل گاندھی نے اس صورتحال کو لوگوں کے لئے ’تباہی‘ اور حکومت کے لئے ایک ’موقع‘ قرار دیا۔

پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر راہول گاندھی کی مرکز کو تنقید
پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر راہول گاندھی کی مرکز کو تنقید

By

Published : Feb 23, 2021, 1:04 PM IST

مسافر ٹرینوں کا کرایہ دوگنا کر دیے جانے سے متعلق ایک اخباری مضمون کو شیئر کرتے ہوئے کانگریس رہنما نے کہا: ’’کورونا تباہی آپ کے لیے، حکومت کے لئے موقع۔‘‘

انہوں نے ٹویٹ کیا: ’’پیٹرول - ڈیزل - گیس ٹرین کرایہ، درمیانہ طبقے (Middle class) کو بری طرح پھنسایا، لوٹ نے توڑی جملوں کی مایا۔‘‘

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 10 دنوں سے زیادہ عرصے سے مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور کچھ ریاستوں میں پیٹرول کی قیمت 100 روپے کو بھی عبور کرچکی ہے۔

ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر حزب اختلاف جماعتیں ملک کے مختلف حصوں میں احتجاجی مظاہرے کر رہی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details