اردو

urdu

Rahul Gandhi Questions Modi: مودی چین سے ترنگا درآمد کرنے کی وجہ بتائیں، راہل

راہل گاندھی نے جمعہ کو ایک فیس بک پوسٹ میں کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو چین سے جھنڈا درآمد کرنے کی بات خوب دکھ رہی ہے، لیکن اس حقیقت سے آنکھیں چرا رہے ہیں کہ چین نے ملک کی زمین پر قبضہ کر لیا ہے۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ عوام کے منتخب کردہ وزیر اعظم نے مفاد عامہ کو بالائے طاق رکھتے ہوئے چین کے بارے میں خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔Rahul Slams Modi Over Tricolor Import From China

By

Published : Aug 12, 2022, 9:50 PM IST

Published : Aug 12, 2022, 9:50 PM IST

Updated : Aug 12, 2022, 10:59 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

دہلی:کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو بتانا چاہئے کہ انہوں نے چینی مداخلت کے دوران ملک کی شان کھادی کے ترنگے کو مسترد کرتے ہوئے چین میں بنے پولیسٹر کے ترنگے کو درآمد کرنے کا فیصلہ کیوں کیا۔Rahul Slams Modi Over Tricolor Import From China

راہل گاندھی نے جمعہ کو ایک فیس بک پوسٹ میں کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو چین سے جھنڈا درآمد کرنے کی بات خوب دکھ رہی ہے، لیکن اس حقیقت سے آنکھیں چرا رہے ہیں کہ چین نے ملک کی زمین پر قبضہ کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سچا محب وطن وہ ہے جو ملک کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچنے دیتا اور ملک کے ایک ایک انچ کی حفاظت کے لیے لڑتا ہے اور مادر وطن کی عزت و وقار کو برقرار رکھنے کے لیے وقف ہو۔

انہوں نے کہا کہ اقتدار میں آنے سے پہلے مودی چین کو سرخ آنکھیں دکھانے کی بات کرتے تھے، لیکن وزیر اعظم پچھلے آٹھ سالوں سے چین کے سامنے جھک رہے ہیں اور اب ان کے منہ سے چین کا نام تک نہیں نکلتا۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ عوام کے منتخب کردہ وزیراعظم نے مفاد عامہ کو بالائے طاق رکھتے ہوئے چین کے بارے میں خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

کانگریس لیڈر نے کہا کہ کیا وجوہات ہیں کہ ملک کی شان ترنگے کی خاطر کھادی کو چھوڑ کر انہیں چین سے درآمد شدہ پالیسٹر کا سہارا لینا پڑا۔ وہ کیا وجوہات ہیں کہ جب سرحد پر چین کی دراندازی بڑھ رہی ہے تو چین سے بھارت کی درآمدات بھی بڑھ رہی ہیں۔ وزیراعظم ملک سے خطاب کریں اور اپنی وجوہات بتائیں۔ بات اگر مادر وطن کی ہو تو بھارت کی عزت کے لیے ہر شہری ان کا ساتھ دے گا۔ Rahul Gandhi Questions Modi

یہ بھی پڑھیں: Nana Patole On Har Ghar Tiranga: بی جے پی کی ہر گھر ترنگا مہم کیلئے چین سے ترنگوں کی درآمد، نانا پٹولے

یو این آئی

Last Updated : Aug 12, 2022, 10:59 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details