دوسہ: راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت اور کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے آج ریاستی حکومت کے چار سال مکمل ہونے پر دوسہ ضلع کے سکندرا میں منعقدہ دو روزہ ترقیاتی نمائش کا دورہ کیا۔ راہل گاندھی کی رہنمائی میں کنیار کماری سے کشمیر تک نکالی جارہی کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا کے سکندرا پہنچنے پر دوپہر کے آرام کے دوران راہل گاندھی اور گہلوت نے اس کا مشاہدہ کیا۔Gehlot Government 4th Anniversary
راہل گاندھی نے مستحقین سے ملاقات کی اور ریاستی حکومت کی عوامی فلاحی اسکیموں اور ان کو حاصل ہونے والے فوائد کے بارے میں دریافت کیا۔ گہلوت اور مسٹر راہل گاندھی نے نمائش کے دوران چیف منسٹر چرنجیوی ہیلتھ انشورنس اسکیم کے استفادہ کنندگان سے ملاقات کی۔ استفادہ کنندہ انتما شرما نے بتایا کہ وہ اس اسکیم سے پھیپھڑوں کے کینسر کا مہنگا علاج مفت کروا رہی ہیں۔ دوسری طرف ساڑھے تین سال کے استفادہ کنندہ دیونش سینی کے خاندان نے بتایا کہ دیونش کا کوکلیئر امپلانٹ اسکیم کے ذریعے مفت کیا گیا ہے۔ فائدہ اٹھانے والے موہن لال مینا نے بتایا کہ اس اسکیم کے تحت انہیں جے پور میں مفت دل کا آپریشن اور گردے کی پیوند کاری کی گئی۔ استفادہ کنندگان نے کہا کہ چرنجیوی یوجنا کو پورے ملک میں لاگو کیا جانا چاہئے تاکہ سنگین بیماری میں مبتلا معاشی طور پر کمزور لوگوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ مل سکے۔
اس کے بعد راہل گاندھی نے مہاتما گاندھی انگلش میڈیم اسکول کے طلباء سے انگریزی میں بات چیت کرتے ہوئے ان سے ان کے خوابوں کے بارے میں پوچھا۔ اس پر ایک طالب علم نے کہا کہ وہ کسٹم آفیسر بن کر ملک میں غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنا چاہتا ہے۔ ج