اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

R Ashwin اشون ٹیسٹ میں سب سے تیز 450 وکٹیں لینے والے ہندوستانی بن گئے

تجربہ کار اسپنر اور آل راؤنڈر روی چندرن اشون جمعرات کو ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 450 وکٹیں لینے والے ہندوستانی گیند باز بن گئے۔R Ashwin

اشون ٹیسٹ میں سب سے تیز 450 وکٹیں لینے والے ہندوستانی بن گئے
اشون ٹیسٹ میں سب سے تیز 450 وکٹیں لینے والے ہندوستانی بن گئے

By

Published : Feb 9, 2023, 8:13 PM IST

ناگپور:اشون نے بارڈر-گاوسکر ٹرافی کے پہلے دن آسٹریلیا کے الیکس کیری کو آؤٹ کر کے یہ ریکارڈ حاصل کیا۔اشون نے یہ ریکارڈ اپنے 89 ویں ٹیسٹ میں بنایا تھا جبکہ ان سے پہلے انیل کمبلے نے 93 ٹیسٹ میں 450 وکٹیں مکمل کی تھیں۔ اس کے ساتھ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 450 وکٹیں لینے والے دوسرے بولر بھی بن گئے۔ سری لنکا کے لیجنڈ متھیا مرلی دھرن (80 ٹیسٹ) بین الاقوامی سطح پر ایسا کرنے والے سب سے تیز گیند باز ہیں۔

اشون نے پہلی اننگز میں 42 رنز کے عوض مجموعی طور پر تین وکٹ لیے، جب کہ آسٹریلوی ٹیم 177 رنز کے معمولی اسکور پر ڈھیر ہو گئی۔ اس کے علاوہ اشون نے 113 ون ڈے میچوں میں 151 وکٹ اور 65 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 72 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ دوسری طرف آل راوَنڈر رویندر جڈیجہ(47/5)اور روندر چندن اشون(42/3)کی جارح اسپن گیندباز کی بدولت ہندوستان نے بارڈر -گاوسکر ٹرافی کے پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں آسٹریلیا کو 177رن پر آل آوَٹ کر دیا ۔ دن کا کھیل ختم ہونے سے پہلے میزبان ٹیم نے کپتان روہت شرما (56ناٹ آوَٹ) کے ہاف سنچری کی مدد سے ایک وکٹ کے نقصان پر 77رن بنا لئے ۔آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ کیا لیکن ان کے دونوں سلامی بلے باز سستے میں پویلین لوٹ گئے ۔

یہ بھی پڑھیں:Jadeja on Fitness این سی اے میں 10-12 گھنٹے کی مشق نے مدد کی: جڈیجہ

محمد سراج نے ہندوستان میں اپنا پہلا ٹیسٹ کھیل رہے عثمان خواجہ کو ایل بی ڈبلیو کیا،جب کہ ڈیویڈ وارنر نے اگلے ہی اوور میں محمد شمی کی گیند پر بولڈ ہو گئے ۔دونوں سلامی بلے باز وں کو صرف دو رن پر آوَٹ ہونے کے بعد مانرس لابوشین اور اسٹیو اسمتھ نے آسٹریلیائی اننگ کو سنبھالا ۔ تیز گیند باز وں کے بعد اسپینروں نے بھی لابوشین اسمتھ کو چیلینج کیا لیکن انہوں نے لنچ تک آسٹریلیا کا مزید نقصان نہیں ہونے دیا ۔لنچ کے فورا بعد سریکر بھرت نے جڈیجہ کی گیند پر لابوشین (49)کو اسٹمپ کر دیا ، جس کے بعد جڈیجہ -اشون کی اسپین جوڑی آسٹریلیا پر حاوی ہو گئی ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details