اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بریلی: درگاہ شاہ دانہ ولی کے 450 ویں عرس کے موقع پر قل کی رسم ادا کی گئی

درگاہ کے متولی عبدالواجد خان نوری نے کہا کہ بھارت صوفیوں اور بزرگوں کی سر زمین ہے۔ بھارت کی صوفی روایت کی مدد سے عوام کو متحد کرنے کا سلسلہ خواجہ غریب نواز، سیدنا وارث پاک سے لے کر قطب بریلی حضرت شاہ دانہ ولی سرکار تک جاری ہے۔

Qul ceremony was performed on the occasion of 450th Urs of Dargah Shah Dana Wali  Qul ceremony in bareilly  Dargah Shah Dana Wali in bareilly  etv bharat urdu news  درگاہ شاہ دانہ ولی کے 450 ویں عرس کے موقع پر قل کی رسم ادا کی گئی  درگاہ شاہ دانہ ولی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ  عرس کی تقریبات کا آغاذ بعد نماز فجر سے ہوا  رسول اکرم ﷺ کی شان میں نعتیہ کلام  عقیدتمندوں نے درگاہ پر چادر و گُل پوشی کی  حاضرین محفل پر عرق گلاب کا چھڑکاؤ کیا گیا
درگاہ شاہ دانہ ولی کے 450 ویں عرس کے موقع پر قل کی رسم ادا کی گئی

By

Published : Nov 11, 2021, 4:15 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع بریلی میں آج درگاہ شاہ دانہ ولی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ کے 450 ویں عرس کے موقع پر قل کی رسم ادا کی گئی۔ عرس کی تقریبات کا آغاذ بعد نماز فجر تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ رسول اکرم ﷺ کی شان میں نعتیہ کلام پیش کیا گیا۔ دور دراز سے آئے عقیدت مندوں نے درگاہ پر چادر و گُل پوشی کی رسم ادا کی۔ بعد نماز ظہر خانقاہ عالیہ نیازیہ سے تشریف لائے پاشہ میاں نیازی نے چادر اور پھول پیش کرکے عطر کا چھڑکاؤ کیا۔ سبھی حاضرین محفل پر عرق گلاب کا چھڑکاؤ کیا گیا۔


اس موقع پر درگاہ کے متولی عبدالواجد خان نوری نے کہا کہ بھارت صوفی بزرگوں کی سر زمین ہے۔ بھارت کی صوفی روایت کی مدد سے عوام کو متحد کرنے کا سلسلہ خواجہ غریب نواز، سیدنا وارث پاک سے لے کر قطب بریلی حضرت شاہ دانہ ولی سرکار تک جاری ہے۔

: درگاہ شاہ دانہ ولی کے 450 ویں عرس کے موقع پر قل کی رسم ادا کی گئی

انہوں نے کہا کہ خانقاہوں اور درگاہوں پر تمام مذاہب کے لوگ عقیدت کے ساتھ آتے ہیں، جو کہ قومی یکجہتی کی ایک بہترین مثال ہے۔ اس قسم کے واقعات سے ملک اور معاشرہ دونوں کو تقویت ملتی ہے۔

مزید پڑھیں:۔بریلی: مفتی اختر رضا خان تاج الشریعہ کا تیسرا عرس اختتام پذیر

اس دوران بعد نماز عصر قل شریف کی رسومات میں نظام صابری کلیری اور ان کے ساتھیوں نے صوفیانہ کلام پیش کر کے بزرگوں کے شان میں احترام و عقیدت پیش کیا۔ قوالی کا رنگ شریف پیش کیا گیا اور قل شریف کی تقریب کا آغاذ ہوا۔ اس موقع پر خانقاہ تحسینیہ کے سجادہ نشین حضرت مولانا حسّان رضا خان نے قل شریف فاتحہ پڑھی اور دعائیں کیں۔

اس پرمسرت موقع پر جانشین تحسین ملّت صوفی رضوان رضا خان نے بھائی چارے، اتحاد، امن، کامیابی، خوشحالی، بیماروں کے لیے شفاء، بھارت میں بے روزگاروں کے لیے روزگار کی دعا کی۔ صلوٰۃ و سلام کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے تمام حاضرین کی محفل کو قل شریف کے تبرکات تقسیم کیے گئے۔ بعد نماز مغرب علمائے کرام نے درگاہ پر نعت و منقبت کا نزرانہ پیش کیا، بعد نماز عشاء محفل سماع کا انعقاد کیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details