اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Punjab Violence: عدالت کا طوفان سنگھ کو رہا کرنے کا حکم، امرت پال سنگھ کا خالصتان معاملے پر کھل کر اظہار خیال

امرت پال سنگھ کے ساتھی کی گرفتاری کے بعد اجنالہ تھانے کے باہر پولیس اور مظاہرین نے درمیان زبردست تصادم ہوا۔ اس معاملے میں گرفتار لوپریت سنگھ طوفان نے اپنی طرف سے پولیس کو کچھ ثبوت دیے ہیں جس پر عدالت نے لوپریت کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ Toofan Singh Released Today

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Feb 24, 2023, 1:14 PM IST

امرتسر: ریاست پنجاب کے امرتسر کے اجنالہ پولیس اسٹیشن کے باہر خالصتان تحریک کے حامی امرت پال سنگھ کے قریبی ساتھی لوپریت طوفان سنگھ کی گرفتاری کے خلاف گذشتہ کل وارث پنجاب دے کے کارکنان کے احتجاج اور پولیس سے خونریز تصادم ہوا جس کے بعد علاقے میں بڑے پیمانے پر پولیس فورسز کو تعینات کیا گیا ہے۔ تازہ خبر کے مطابق مقامی عدالت نے طوفان سنگھ کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے اور آج ان کی رہائی متوقع ہے۔ واضح رہے کہ کل لوپریت طوفان سنگھ کی رہائی کے مطالبہ پر مظاہرین اور پولیس کے درمیان خونریز تصادم ہوا جس میں چھ پولیس اہلکاروں سمیت متعدد لوگ زخمی ہوئے۔ اس دوران اجنالہ پولیس اسٹیشن کے باہر تلواروں اور بندوقوں سے لیس مظاہرین نے پولیس کے بیریکیڈ توڑ دیے۔ وہیں امرت پال سنگھ نے تھانے میں گھس کر نہ صرف پولیس اہلکاروں کو دھمکیاں دیں بلکہ ملک کے وزیر داخلہ امت شاہ کو بھی دھمکیاں دیں۔ پنجاب پولیس لوپریت طوفان کی گرفتاری کے حوالے سے دباؤ میں نظر آئی۔ اجنالہ عدالت نے جمعہ کو لو پریت طوفان کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ رہائی کا یہ حکم جوڈیشل مجسٹریٹ (فرسٹ کلاس) من پریت کور نے جاری کیا ہے جس کے بعد کچھ ہی دیر میں ان کے باہر آنے کا امکان ہے۔

اسی درمیان وارث پنجاب دے کے سربراہ امرت پال سنگھ نے خالصتان تحریک کا معاملہ کھل کر اٹھاتے ہوئے کہا کہ ہم خالصتان کے مسئلے کو پرامن طریقے سے آگے بڑھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خالصتان کے لیے ہمارے مقصد کو برائی کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہیے۔ اسے فکری نقطہ نظر سے دیکھا جانا چاہیے۔ یہ ایک نظریہ ہے اور نظریہ کبھی نہیں مرتا۔ ہم خالصتان کی مانگ دہلی سے نہیں مانگ رہے۔ اس سے قبل انہوں نے ایک بیان میں وزیر داخلہ امیت شاہ کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ 'آنجہانی وزیر اعظم اندرا گاندھی کو خالصتان کی مخالفت کی قیمت چکانی پڑی۔' واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ خالصتان کا مسئلہ اس طرح سے سامنے آیا ہو۔ حال ہی میں خالصتان کی تحریک کے اثرات کینیڈا، آسٹریلیا اور برطانیہ میں بھی دیکھنے کو ملے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : Violent Protest In Amritsar امرتسر میں پرتشدد احتجاج اور پولیس کے ساتھ جھڑپ

ABOUT THE AUTHOR

...view details