اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Rajya Sabha Nomination: پی ٹی اوشا سمیت چار مشہور شخصیات کو راجیہ سبھا کے لیے نامزد کیا گیا - صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند

صدر رام ناتھ کووند نے سابق ایتھلیٹ پی ٹی اوشا، مشہور موسیقار الیاراجا، دھرم استھل مندر کے عہدیدار اور و سماجی کارکن ویریندر ہیگڑے اور بھارتی اسکرین رائٹر اور فلم ڈائریکٹر وی وجیندر پرساد کو راجیہ سبھا کے لیے نامزد کیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹویٹ کرکے یہ جانکاری دی۔ Rajya Sabha Nomination

پی ٹی اوشا سمیت چار مشہور شخصیات کو راجیہ سبھا کے لیے نامزد کیا گیا
پی ٹی اوشا سمیت چار مشہور شخصیات کو راجیہ سبھا کے لیے نامزد کیا گیا

By

Published : Jul 6, 2022, 10:05 PM IST

دہلی: صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند نے راجیہ سبھا کے لیے پی ٹی اوشا، الیاراج سمیت چار شخصیات کو نامزد کیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹویٹ کرکے یہ جانکاری دی اور سبھی کے تعاون کی تعریف کی۔ وزیر اعظم مودی نے الگ الگ ٹویٹس میں چاروں مشہور شخصیات کو مبارکباد دی۔

الیاراجا کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ انہوں نے نسل در نسل لوگوں کو مسحور کیا ہے۔ ان کے کام بہت خوبصورتی سے جذبات کی عکاسی کرتے ہیں۔ وہ ایک عاجزانہ پس منظر سے اٹھے اور بہت کچھ حاصل کیا۔ خوشی ہے کہ انہیں راجیہ سبھا کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

ویریندر ہیگڑے کو بھی راجیہ سبھا بھیجا جا رہا ہے۔ ان کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ وہ کمیونٹی سروس میں سب سے آگے ہیں۔ مجھے دھرم استھل مندر میں پوجا کرنے اور صحت، تعلیم اور ثقافت کے شعبوں میں ان کی طرف سے کیے جا رہے عظیم کام کو دیکھنے کا موقع ملا ہے۔ وہ پارلیمانی کارروائی کو ضرور تقویت بخشیں گے۔

اس کے علاوہ وی وجیندر پرساد کو بھی راجیہ سبھا کے لیے نامزد کیا گیا۔ وی وجیندر پرساد کے تعلق سے وزیر اعظم نے کہا کہ وہ کئی دہائیوں سے تخلیقی دنیا سے وابستہ ہیں۔ ان کے کام بھارت کی شاندار ثقافت کی عکاسی کرتے ہیں اور عالمی سطح پر اپنی شناخت بنا چکے ہیں۔ انہیں راجیہ سبھا کے لیے نامزد ہونے پر ڈھیروں مبارکباد۔

یہ بھی پڑھیں: Mukhtar Abbas Naqvi Resigns: مختار عباس نقوی کا وزارت کے عہدے سے استعفیٰ

ABOUT THE AUTHOR

...view details