بھارتی ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں 18 جنوری کو احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا، یہ احتجاجی مظاہرہ راجستان اردو اساتذہ تنظیم اور راجستھان مدرسہ پیرا ٹیچر تنظیم کی جانب سے کیا جائے گا۔
اطلاع کے مطابق 18؍جنوری 2021 کو دارالحکومت جے پور کے کلکٹریٹ پر کثیر تعداد میں عوام کا ہجوم جمع ہو گا اور یہاں سے راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت کی رہائش گاہ کی جانب کوچ کیا جائے گا۔
راجستھان اردو اساتذہ تنظیم اور راجستھان مدرسہ پیرا ٹیچر تنظیم کی جانب سے جاری پریس نوٹ کے مطابق ہم حکومت راجستھان سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ جن سرکاری اسکولز میں اردو ذریعہ تعلیم کو ختم کردیا گیا ہے، ان کو دوبارہ سے شروع کیا جائے۔