اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

حیدرآباد: فیس کو لے کر احجتاجی دھرنا

سنیارٹی فرنٹ کے صدر ثناء اللہ خان نے کہا کہ حکومت فیس کے مسئلہ پر بات کرے۔ اسکول انتظامیہ اور والدین کے درمیان فیس کے معاملے پر جو تنازع چل رہا ہے اسے ختم کریں۔ حکومت صرف اسکول کھولنے کا اعلان کر رہی ہے لیکن فیس کی ادائیگی پر کوئی بات نہیں کر رہی ہے۔

Dharna school fees
Dharna school fees

By

Published : Sep 2, 2021, 9:03 AM IST

ریاست تلنگانہ میں یکم ستمبر سے اسکولوں کا آغاز ہو چکا ہے۔ کورونا کی وجہ سے گذشتہ دو سال سے اسکولز، کالجز اور دیگر تعلیمی ادارے بند تھے۔ اس ضمن میں ایس ٹی، ایس ای، بی سی اور سنیارٹی فرنٹ کے صدر ثناء اللہ خان کی قیادت میں دھرنا چوک اندر پارک پر ایک دھرنا منعقد ہوا۔

اس دھرنا میں سابق رکن پارلیمان سید عزیز پاشاہ اور دیگر لوگوں نے شرکت کی۔

Dharna school fees

اس موقع پر ثناء اللہ خان نے کہا کہ والدین اسکولوں کی فیس کو لیکر کافی پرشان ہیں۔ لاک ڈاون کی وجہ سے کاروبار متاثر ہوچکے ہیں۔ فیس ادا کرنے میں کافی مشکالات پیش آرہی ہیں۔

مزید پڑھیں:۔مرادآباد: اسکولوں کی فیس معافی کے لئے احتجاج

انہوں نے کہا کہ حکومت اس مسئلہ پر بات کرے۔ اسکول انتظامیہ اور والدین کے درمیان فیس کو لے کر جو تنازع چل رہا ہے، اس کا خاتمہ کرے۔حکومت صرف اسکول کھولنے کے لیے اعلان کر رہی ہے لیکن فیس کی ادائیگی پر کوئی بات نہیں کر رہی ہے۔


انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلی کے چندرشیکھر راو نے اعلان کیا تھا کہ "کے جی ٹو پی جی" تعلیم مفت دی جائے گی، وہ وعدہ ابھی تک پورا نہیں ہوا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details