اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

میرٹھ: زرعی قوانین اور مہنگائی کے خلاف وکلاء کا احتجاج - etv bharat urdu

زراعی قوانین کی مخالفت میں آج کسانوں کے بھارت بند کو کامیاب بنانے اور ملک میں بڑھتی مہنگائی کے خلاف میرٹھ میں انڈین لایر یونین کی جانب سے جلوس کا اہتمام کیا گیا تھا۔ جس میں کسانوں کے مطالبات اور مہنگائی پر لگام لگانے کے لئے ایک میمورنڈم یوپی گورنر کے نام پیش کیا گیا۔

زرعی قوانین اورمہنگائی کے خلاف وکلا کا احتجاج
زرعی قوانین اورمہنگائی کے خلاف وکلا کا احتجاج

By

Published : Sep 27, 2021, 9:43 PM IST

میرٹھ میں ایک طرف جہاں مختلف کسان تنظیموں کی طرف سے بھارت بند کے دوران شہر میں مختلف مقامات پر کسانوں کا احتجاج دیکھنے کو ملا وہیں وکلاء کی جماعت انڈین لائر یونین کے کارکنان نے بھارت کو اپنا تعاون دینے کے ساتھ ملک میں بڑھتی مہنگائی کے خلاف احتجاجی مارچ نکالا اور میرٹھ ڈی ایم کے ذریعے ایک میمورنڈم یوپی گورنر کے نام پیش کیا جس میں مہنگائی کو کم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

زرعی قوانین اورمہنگائی کے خلاف وکلا کا احتجاج
زرعی قوانین اورمہنگائی کے خلاف وکلا کا احتجاج


میرٹھ میں بھارت بند سے جہاں کسان زرعی قوانین کو ختم کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں وہیں ملک میں بے لگام مہنگائی سے عوام کو مشکل حالات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ ایسے میں حکومت کو اب کسانوں کے علاوہ وکلاء کی ناراضگی کو کم کرنے اور زراعی قوانین سے متعلق مثبت قدم اٹھانے کی ضرورت ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details