اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

مسلم خاتون کے ساتھ جنسی تشدد اور پھر قتل کے خلاف جامع مسجد کے باہر احتجاج - ای ٹی وی بھارت اردو نیوز

مظاہرین کا کہنا ہے کہ کیجریوال حکومت متاثرہ خاتون کے اہل خانہ کو ایک کروڑ کا معاوضہ اور ساتھ ہی گھر کے ایک فرد کو سرکاری ملازمت دے۔

protest against murder of delhi civil defense personal girl at outside of jama masjid delhi
مسلم خاتون کے ساتھ جنسی تشدد اور پھر قتل کے خلاف جامع مسجد کے باہر احتجاج

By

Published : Sep 3, 2021, 7:48 PM IST

اس معاملے میں آج دارالحکومت دہلی کی جامع مسجد کے باہر احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا گیا تھا لیکن کورونا وائرس کی رہنما ہدایات کی وجہ سے احتجاج کرنے کی اجازت نہیں دی گئی تاہم مظاہرین نے بغیر نعرے بازی کیے جامع مسجد کی سیڑھیوں پر اکٹھا ہو کر اپنا احتجاج درج کرایا۔

دیکھیں ویڈیو

احتجاج میں شامل مظاہرین کا کہنا ہے کہ کیجریوال حکومت متاثرہ خاتون کے اہل خانہ کو ایک کروڑ کا معاوضہ اور ساتھ ہی گھر کے ایک فرد کو سرکاری ملازمت دے۔

ان کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون دہلی سول ڈیفنس میں اپنی خدمات انجام دے رہی تھی جس کو ڈیوٹی کے دوران ہی فریدآباد بلا کر قتل کیا گیا۔

یہ احتجاج کل ہند مجلس اتحاد مسلمین کی ریاستی ٹیم کی جانب سے کیا جا رہا تھا البتہ پولیس کی جانب سے مظاہرین کو دہلی پولیس نے اجازت نہیں دی تھی اس لیے یہ احتجاج مکمل طور پر نہیں کیا جا سکا۔

مزید پڑھیں:

دہلی: چوری کے شبہ میں نوجوان کی موب لنچنگ

حالانکہ ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے مظاہرین سے بات کی جس میں انہوں نے اپنے تمام مطالبات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ موجودہ حکومت جس کا وجود ہی احتجاجی مظاہروں سے ہوا اسی کے دور اقتدار میں خواتین محفوظ نہیں ہیں۔ گذشتہ دنوں ایک کمسن بچی کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور اب ایک اور خاتون کے ساتھ جنسی تشدد کے بعد بربریت کے ساتھ اس کا قتل کیا گیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ جلد از جلد متاثرہ خاتون کو انصاف ملے اور تمام ملزمان کو پھانسی کی سزا سنائی جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details