سرینگر: جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں بھارتیہ جنتا پارٹی رہنماؤں و کارکنان نے پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے خلاف احتجاج کیا اور ان کا پتلا بھی نذرآتش کیا۔ سرینگر میں آج بی جے پی کے رہنماؤں کی طرف سے پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے اس بیان کے خلاف نعرے بازی کی جس میں انہوں نے عالمی فورم پر وزیر اعظم نریند مودی کے خلاف متنازع الفاظ استعمال کیے۔ پاکستانی وزیر خارجہ کے خلاف بی جے پی کے رہبنماؤں نے ملک بھر میں احتجاج کیا اور بلال بھٹو کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔ Protest against Bilawal Bhutto in Srinagar
Protest Against Bilawal Bhutto سرینگر میں بلاول بھٹو کے خلاف احتجاج - پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو
سرینگر میں آج بی جے پی کے رہنماؤں نے پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے اس بیان کے خلاف نعرے بازی کی جس میں انہوں نے عالمی فورم پر وزیر اعظم نریند مودی کے خلاف متنازع الفاظ استعمال کیے تھے۔ Protest against Bilawal Bhutto
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستانی وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے نیویارک میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف متنازع تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اسامہ بن لادن مرچکا ہے لیکن گجرات کا قصائی زندہ ہے اور وہ اب بھارت کا وزیراعظم بھی ہے۔ بھٹو نے یہ بات بھارت کے پاکستان کو دہشت گردی کا مرکز کہنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہی۔ بلاول بھٹو کے اس متنازع ریمارکس پر بھارت میں غم و غصہ پایا جارہا ہے اور دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر احتجاج بھی کیا گیا۔ Pak FM on PM Modi