اورنگ آباد: یوگا گرو بابا رام دیو کے خواتین سے متعلق متنازع بیان کے خلاف اورنگ آباد میں خواتین نے احتجاج کیا۔ یہ احتجاج مولانا آزاد وچار منچ خواتین یونٹ کی جانب سے اورنگ آباد کے کٹ کٹ گیٹ علاقے میں کیا گیا اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ بابا رام دیو کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔ بتادیں کہ حال ہی میں یوگا گرو بابا رام دیو نے خواتین کو لے کر ایک متنازعہ بیان دیا، جس کی وجہ سے ملک کی خواتین میں بیچینی دیکھی جا رہی ہے اور ان کے بیان کی مذمت میں مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں اورنگ آباد شہر کے کٹ کٹ گیٹ علاقے میں بھی مولانا آزاد وچار منچ خواتین اکائی کی جانب سے سابقہ کارپوریٹر عابدہ بیگم کی قیادت میں احتجاج کیا گیا اور بابا رام دیو کی تصویر پر جوتے چپل مارے گئے اور خواتین سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا۔ Protest against Baba Ramdev's controversial statement in aurangabad
Protest Against Baba Ramdev بابا رام دیو کے متنازع بیان کے خلاف احتجاج
سابقہ کارپوریٹر عابدہ بیگم کا کہنا ہے کہ بابا رام دیو نے جس طرح سے بیان دیا ہے، اس سے خواتین کی توہین ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین نے رام لیلا میدان میں بابا رام دیو کی مدد کی تھی اور انہوں نے ہی خواتین کے خلاف قابل اعتراض کلمات کہے ہیں۔Protest Against Baba Ramdev
اس موقع پر سابقہ کارپوریٹر عابدہ بیگم کا کہنا ہے کہ بابا رام دیو نے جس طرح سے بیان دیا ہے، اس سے خواتین کی توہین ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین نے رام لیلا میدان میں بابا رام دیو کی مدد کی تھی اور انہوں نے ہی خواتین کے خلاف قابل اعتراض کلمات کہے ہیں۔ انہوں نے حکومت سے بابا رام دیو کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔وہیں کانگریس معذور سیل کے رکن شیخ مدثر کا کہنا ہے کہ دستور ہند نے خواتین کے حق کی بات کی ہے اور بابا رام دیو نے اپنے بیان سے دستور ہند کی خلاف ورزی کی ہے، اس سلسلے میں ان کے خلاف قانی کارروائی ہونی چاہئے۔