نئی دہلی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آر ہری کمار نے آج کہا کہ بحری خطے میں امن اور استحکام ہند -بحرالکاہل خطے میں خوشحالی کے لیے بہت ضروری ہے اور ممالک کے درمیان باہمی تعاون اور رابطہ اس میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ Navy chief On Indo Pacific
بدھ کو یہاں بحریہ کی طرف سے منعقدہ ہند-بحرالکاہل علاقائی مذاکرات میں حصہ لیتے ہوئے ایڈمرل ہری کمار نے کہا کہ اگر ہم معمول سے متعلق سلامتی کی صورتحال اور خاص طور پر بحری تحفظ کی بات کریں تو روایتی تصادم کے امکانات سے انکار نہیں کیا جا سکتا اور ساتھ ہی ساتھ ضابطے پر مبنی نظام کے عمل کے سلسلے میں بھی خطرہ بڑھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بحری خطہ میں دہشت گردی اور جدید ٹیکنالوجی کے بڑھنے سے بھی سیکورٹی کے ماحول کو بھی پیچیدہ بنا دیا ہے۔ عالمی حالات کے سبب خطے میں علاقائی اور خطے سے باہر کے بحری سیکیورٹی فورسز کی موجودگی میں اضافہ ہوا ہے۔ اس کے پیش نظر اس خطے کی اہمیت بڑھ گئی ہے اور یہ کہا جا سکتا ہے ہند-بحرالکاہل کی خوشحالی کے لیے ایک پرامن بحری خطہ ضروری ہے۔ اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضروری ہے کہ ملکوں کے درمیان تعاون اور رابطہ بڑھایا جائے۔